تاریخ اشاعت: April 23, 2026 - 12:10 PM
Dubai Announces “Golden Line” Metro Project Worth AED 34 Billion, Completion Set for 2032
34 ارب درہم لگے سےدبئی میٹرو کی “گولڈن لائن” کا اعلان، منصوبہ 2032 تک مکمل ہوگا
▫️منصوبے سے 15 لاکھ افراد اور 55 بڑے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کو سہولت ملے گی
دبئی میں شہری آمد و رفت کو مزید بہتر بنانے کے لیے میٹرو کے ایک بڑے منصوبے “گولڈن لائن” کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 42 کلومیٹر طویل نئی میٹرو لائن تعمیر کی جائے گی، جسے 9 ستمبر 2032 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے منصوبے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گولڈن لائن شہر کے اہم علاقوں کو آپس میں مربوط کرے گی اور شہری ٹرانسپورٹ کے نظام میں نمایاں بہتری لائے گی۔
حکام کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 34 ارب درہم لاگت آئے گی، جبکہ میٹرو ٹریک کو تقریباً 40 میٹر زیرِ زمین تعمیر کیا جائے گا۔ یہ لائن دبئی کے 15 اہم مقامات سے گزرے گی، جس سے سفر کا دورانیہ کم اور سہولت میں اضافہ ہوگا۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گولڈن لائن سے تقریباً 15 لاکھ افراد مستفید ہوں گے، جبکہ یہ 55 بڑے رئیل اسٹیٹ منصوبوں کو بھی براہِ راست فائدہ پہنچائے گی، جس سے شہر کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔