تاریخ اشاعت: April 4, 2026 - 10:19 AM
Malaysia’s “First World Hotel” Retains Title as World’s Largest Hotel
ملائشیا کے "فرسٹ ورلڈ ہوٹل" کا دنیا کا سب سے بڑا ہوٹل ہونے کا اعزاز برقرار
▫️سن 2006 میں تعمیر ہونیوالا جینٹنگ گروپ کا یہ ہوٹل عالمی توجہ کا مرکز بن گیا
کوالا لمپور | ری نیوز پاکستان ملائیشیا کے مشہور تفریحی مقام جینٹنگ ہائی لینڈز میں قائم "فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ" نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس ہوٹل میں 7 ہزار سے زائد کمرے موجود ہیں۔ اگرچہ یہ ظاہری...
ملائیشیا کے مشہور تفریحی مقام جینٹنگ ہائی لینڈز میں قائم "فرسٹ ورلڈ ہوٹل اینڈ پلازہ" نے ایک بار پھر دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس ہوٹل میں 7 ہزار سے زائد کمرے موجود ہیں۔ اگرچہ یہ ظاہری طور پر بہت زیادہ پرتعیش نہیں سمجھا جاتا، تاہم رہائش کی گنجائش کے لحاظ سے اس کا کوئی مقابلہ نہیں۔
یہ ہوٹل 2006 میں 6118 کمروں کے ساتھ کھولا گیا تھا اور ابتدا میں دنیا کے سب سے بڑے ہوٹل کا اعزاز حاصل کیا۔ تاہم چند سال بعد لاس ویگاس کے ایک ہوٹل نے توسیع کے بعد یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ بعد ازاں 2015 میں دوسرے ٹاور کی تعمیر مکمل ہونے پر فرسٹ ورلڈ ہوٹل نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لیا، جو آج تک برقرار ہے۔
یہ ہوٹل جینٹنگ گروپ کی جانب سے ملائیشیا کے صوبہ پاہانگ میں تعمیر کیا گیا ہے اور دارالحکومت کوالالمپور سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اس مقام پر جنوب مشرقی ایشیا سے بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں، جس کی وجہ سے ہوٹل کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
کورونا وبا سے قبل اس ہوٹل کی اوسط شرحِ رہائش 90 فیصد تک تھی، اور اب بھی یہاں کمروں کی دستیابی بہت محدود رہتی ہے۔ اس کی کامیابی کی بڑی وجوہات میں اس کا بہترین محل وقوع، تھیم پارکس اور شاپنگ سینٹرز تک براہِ راست رسائی، اور قریبی کیسینو شامل ہیں۔
مزید برآں، ہوٹل میں خودکار چیک اِن سسٹم، مناسب قیمتیں اور مختلف اقسام کے کمروں کی دستیابی اسے ہر طبقے کے افراد کے لیے پرکشش بناتی ہے۔ اس وقت ہوٹل میں ہزاروں اسٹینڈرڈ، لگژری اور خصوصی کمروں کے علاوہ ورلڈ کلب رومز بھی موجود ہیں، جو مہمانوں کو جدید سہولیات فراہم کرتے ہیں۔