تاریخ اشاعت: April 10, 2026 - 5:02 PM
Plans Submitted for First Phase of Landmark MIX MANCHESTER Innovation Campus
مانچسٹر: ائیرپورٹ پر بننے والا برطانیہ کا پہلا سائنس، انوویشن اور مینوفیکچرنگ کیمپس تعمیر ہوگا، پلان جمع کرا دیے گئے
▫️" مکس مانچسٹر" نامی منصوبے سے تقریباً 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع، منصوبے کیلئے تقریباً 60 ایکڑ رقبہ فراہم کیا جائے گا
مانچسٹر | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز مانچسٹر سٹی کونسل میں مکس مانچسٹر (MIX MANCHESTER) کے پہلے مرحلے کے لیے باقاعدہ پلان جمع کرا دیے گئے ہیں، جو برطانیہ کا پہلا ائیرپورٹ پر قائم سائنس، انوویشن اور مینوفیکچرنگ کیمپس ہوگا۔ مانچسٹر...
مانچسٹر سٹی کونسل میں مکس مانچسٹر (MIX MANCHESTER) کے پہلے مرحلے کے لیے باقاعدہ پلان جمع کرا دیے گئے ہیں، جو برطانیہ کا پہلا ائیرپورٹ پر قائم سائنس، انوویشن اور مینوفیکچرنگ کیمپس ہوگا۔
مانچسٹر ائیرپورٹ پر واقع یہ منصوبہ ملک کے سب سے بڑے منصوبوں میں شمار ہوگا، جو مکمل ہونے پر تقریباً 60 ایکڑ رقبے پر دو ملین مربع فٹ معیاری کمرشل و صنعتی جگہ فراہم کرے گا۔ اس منصوبے سے خطے میں تقریباً 8 ہزار روزگار کے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جو مقامی معیشت کے لیے اہم پیش رفت ہوگی۔
یہ منصوبہ مانچسٹر ائیرپورٹس گروپ (ایم اے جی )، مانچسٹر سٹی کونسل (ایم سی سی)، گریٹر مانچسٹر پینشن فنڈ (جی ایم پی ایف) اور بیجنگ کنسٹرکشن انجینئرنگ گروپ (بی سی ای جی ) کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے، جو پبلک اور پرائیویٹ شعبوں کے مضبوط تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔
پہلے مرحلے میں 70 ہزار مربع فٹ سے زائد لچکدار مڈ ٹیک ورک سپیس کی منظوری حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو جدید کاروباری اداروں اور ابھرتی ہوئی کمپنیوں کے لیے مخصوص ہوگی۔ اس کے ساتھ جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، جبکہ منصوبے کے یونٹس کی تکمیل 2027 کی چوتھی سہ ماہی تک متوقع ہے۔
مکس مانچسٹر کی ہیڈ آف ایجنسی اینڈ ڈویلپمنٹ ہیلن ریٹکلف کے مطابق یہ منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے، جو جدید ٹیکنالوجی پر مبنی کیمپس میں جدید سہولیات فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف سٹارٹ اپس بلکہ ترقی پذیر کمپنیوں کی معاونت کرے گا اور مقامی معیشت میں نمایاں روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔
منصوبے میں 1500 گاڑیوں کی گنجائش پر مشتمل کثیر المنزلہ موبیلیٹی ہب بھی شامل ہے، جس میں سائیکلنگ کی سہولیات اور گراؤنڈ فلور پر کمرشل سرگرمیوں کے لیے جگہ فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ مقامی انفراسٹرکچر کی بہتری اور عوامی مقامات کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔
ہائبرڈ پلاننگ درخواست کے تحت مستقبل میں توسیع کے لیے بھی منصوبہ بندی کی گئی ہے، جس میں 5 لاکھ مربع فٹ ایڈوانس مینوفیکچرنگ سپیس اور تقریباً 6 لاکھ مربع فٹ تحقیق و ترقی، دفاتر، لیبارٹریز اور ہوٹل کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔
اس منصوبے کے لیے سی بی آر ای (سی بی آ ر ای) نے بطور پلاننگ کنسلٹنٹ خدمات انجام دی ہیں، جبکہ جے ایل ایل (جے ایک ایل ) اور ٹریک رئیل اسٹیٹ کو اس سکیم کے ایجنٹس مقرر کیا گیا ہے، جو اس کی اہمیت اور وسعت کو ظاہر کرتا ہے۔