تاریخ اشاعت: March 21, 2026 - 4:40 PM
Property market slows amid regional tensions
علاقائی کشیدگی کے باعث پراپرٹی مارکیٹ سست روی کا شکار
▫️لین دین میں نمایاں کمی، قیمتوں میں کمی کے رجحان نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا
دبئی | ری نیوز پاکستان علاقائی کشیدگی کے تناظر میں دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں ابتدائی سست روی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں، جہاں ایک جانب لین دین میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے تو دوسری جانب بعض مقامات پر قیمتوں میں کمی کا رجح...
علاقائی کشیدگی کے تناظر میں دبئی کی پراپرٹی مارکیٹ میں ابتدائی سست روی کے آثار نمایاں ہونا شروع ہوگئے ہیں، جہاں ایک جانب لین دین میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے تو دوسری جانب بعض مقامات پر قیمتوں میں کمی کا رجحان بھی سامنے آیا ہے۔
گولڈمین سیکس کے اندازوں کے مطابق مارچ کے ابتدائی 12 دنوں میں متحدہ عرب امارات میں جائیداد کے لین دین میں سالانہ بنیادوں پر 37 فیصد کمی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر 49 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جو سرمایہ کاروں کے محتاط رویے کی عکاسی کرتی ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق بعض فروخت کنندگان خریداروں کو راغب کرنے کیلئے 12 سے 15 فیصد تک رعایت دے رہے ہیں۔ ایک مثال میں برج خلیفہ کے قریب واقع ایک جائیداد کی قیمت 735,000 ڈالر سے کم ہو کر 650,000 ڈالر تک آ گئی، جہاں فروخت کنندہ فوری ڈیل کا خواہاں ہے۔
اسی طرح پام جمیرا میں ایک آف پلان اپارٹمنٹ بھی تقریباً 15 فیصد کمی کے بعد 20 لاکھ ڈالر کے قریب پیش کیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگرچہ دبئی طویل المدتی سرمایہ کاری کیلئے اب بھی ایک پرکشش مارکیٹ ہے، تاہم علاقائی غیر یقینی صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں طلب، قیمتوں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر مزید اثرات پڑ سکتے ہیں۔