ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

414 news articles

معروف امریکی رئیل اسٹیٹ کمپنی بروک فیلڈ کا ہڈسن سکوائر پراپرٹیز میں 10 فیصد حصص خریدنے کا منصوبہ

معروف امریکی رئیل اسٹیٹ کمپنی بروک فیلڈ کا ہڈسن سکوائر پراپرٹیز میں 10 فیصد حصص خریدنے کا منصوبہ

▫️13 عمارتوں اور 62 لاکھ مربع فٹ دفتری رقبے پر مشتمل کمپلیکس میں سرمایہ کاری کیلئے خصوصی مذاکرات کئے جا رہے ہیں

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
معروف عالمی رئیل اسٹیٹ کمپنی بروک فیلڈ نیویارک کے اہم تجارتی کمپلیکس ہڈسن سکوائر پراپرٹیز میں حصص کے حصول کیلئے خصوصی مذاکرات کر رہی ہے۔ مجوزہ معاہدے میں پورے کمپلیکس کی مجموعی قدر تقریباً 3.5 ارب ڈالر مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔
معاملے سے باخبر ذرائع کے مطابق بروک فیلڈ 13 عمارتوں اور 62 لاکھ مربع فٹ دفتری رقبے پر مشتمل پورٹ فولیو میں 10 فیصد ملکیتی حصہ حاصل کرے گا۔ کمپنی سرمایہ کاری کے ساتھ ہڈسن اسکوائر پراپرٹیز کے طویل مدتی آپریٹنگ پارٹنر کی حیثیت سے انتظامی ذمہ داریاں بھی سنبھالے گی۔
مجوزہ لین دین آئندہ چند ماہ کے دوران مکمل ہونے کی توقع ہے، تاہم فریقین کی جانب سے معاہدے کی حتمی شرائط کا باضابطہ اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
ہڈسن سکوائر کا دفتری ضلع ویسٹ ولیج کے جنوب اور دریائے ہڈسن سے چند بلاکس کے فاصلے پر واقع ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران تیزی سے توسیع کرنے والی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی جانب سے دفتری جگہ حاصل کرنے کے باعث علاقے میں لیزنگ سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
خصوصاً مصنوعی ذہانت سے وابستہ کمپنیاں علاقے میں دفتری جگہ کی طلب بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ کلاڈ چیٹ بوٹ تیار کرنے والی کمپنی اینتھروپک نے گزشتہ ہفتے 330 ہڈسن سٹریٹ پر واقع 16 منزلہ عمارت مکمل طور پر لیز پر لینے کا اعلان کیا تھا۔
یہ عمارت ہڈسن اسکوائر پراپرٹیز کے جنوب میں واقع ہے۔ اینتھروپک کے مطابق کمپنی 2026 کے اختتام تک نیویارک میں اپنی افرادی قوت دوگنا سے بھی زیادہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔
ہڈسن سکوائر پراپرٹیز میں حالیہ بڑے معاہدوں میں پے پال کی جانب سے 2024 کے آخر میں 2 لاکھ 61 ہزار مربع فٹ دفتری رقبے کی نئی لیز بھی شامل ہے۔
کمرشل رئیل اسٹیٹ کمپنی ایویسن ینگ کے اعدادوشمار کے مطابق 2025 کی دوسری سہ ماہی سے ہڈسن سکوائر کے علاقے میں دستیاب دفتری جگہ کی شرح میں تین فیصد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے، جبکہ طلبی کرایوں میں تقریباً 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
علاقے میں دفتری جگہ کا اوسط طلبی کرایہ بڑھ کر 87 ڈالر فی مربع فٹ سے تجاوز کر چکا ہے۔ دفتری جگہ کی دستیابی میں کمی اور کرایوں میں اضافہ ہڈسن اسکوائر پراپرٹیز کیلئے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جو اپنے پورٹ فولیو کو ٹیکنالوجی، میڈیا اور تخلیقی صنعتوں کے مرکز کے طور پر پیش کر رہا ہے۔
گوگل نے 2024 میں ہڈسن سکوائر کے قریب اپنا 13 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہیڈکوارٹرز کھولا تھا، جبکہ اسی سال ڈزنی نے بھی علاقے میں 12 لاکھ مربع فٹ رقبے پر محیط اپنا نیا ہیڈکوارٹرز فعال کیا۔
ایویسن ینگ کے مطابق رواں سال کی دوسری سہ ماہی تک ہڈسن اسکوائر میں دفتری جگہ کی دستیابی کی شرح 17.1 فیصد تھی، جو نیویارک شہر کی مجموعی 14.1 فیصد شرح سے اب بھی زیادہ ہے۔
کورونا وبا کے بعد گرینڈ سینٹرل ٹرمینل اور نیویارک پین اسٹیشن جیسے بڑے ٹرانسپورٹ مراکز کے قریب واقع دفتری عمارتیں تیزی سے لیز پر دی گئی تھیں۔ تاہم ان علاقوں کی اعلیٰ معیار کی عمارتوں میں جگہ محدود ہونے کے بعد ٹیکنالوجی کمپنیاں مین ہٹن کے دیگر کاروباری اضلاع، خصوصاً ہڈسن اسکوائر، کا رخ کر رہی ہیں۔
بروک فیلڈ کی مجوزہ سرمایہ کاری مکمل ہونے کی صورت میں کمپنی ٹرینٹی چرچ اور نورجیس بینک انویسٹمنٹ مینجمنٹ کے ساتھ ہڈسن اسکوائر پراپرٹیز کی شراکت دار بن جائے گی۔
ٹرینٹی چرچ کی اس پورٹ فولیو میں ملکیت کی تاریخ تین صدیوں سے زیادہ پرانی ہے۔ 1705 میں انگلینڈ کی ملکہ این نے چرچ کو 215 ایکڑ اراضی عطیہ کی تھی، جس میں موجودہ ہڈسن اسکوائر کا علاقہ بھی شامل تھا۔
دنیا کے سب سے بڑے خودمختار ویلتھ فنڈ کا انتظام کرنے والے نورجیس بینک انویسٹمنٹ مینجمنٹ نے 2015 میں ٹرینٹی چرچ کے ساتھ شراکت داری قائم کی تھی۔ اس شراکت داری کا مقصد ماضی میں پرنٹنگ کمپنیوں کے مرکز سمجھے جانے والے ہڈسن اسکوائر پورٹ فولیو کو جدید ٹیکنالوجی، میڈیا اور تخلیقی صنعتوں کے کاروباری مرکز میں تبدیل کرنا تھا۔
بروک فیلڈ کی ممکنہ شمولیت سے ہڈسن اسکوائر کی جدیدکاری، انتظامی صلاحیت اور سرمایہ کاری کی کشش مزید بڑھنے کی توقع ہے، جبکہ یہ پیش رفت مین ہٹن کے ویسٹ سائیڈ کو نیویارک کے نئے ٹیکنالوجی اور میڈیا مرکز کے طور پر مزید مضبوط کر سکتی ہے۔
دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے سہولت، متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی پلیٹ فارم سونر نے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرلی

▫️ دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ سے لائسنس یافتہ پلیٹ فارم کے تحت گھر کی ابتدائی ادائیگی 20 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد، باقی رقم پانچ سالہ اقساط میں ادا کی جاسکے گی

متحدہ عرب امارات کے رئیل اسٹیٹ فنانسنگ پلیٹ فارم سونر نے دبئی میں پہلی بار گھر خریدنے والے افراد کے لیے رہائشی جائیداد کی خریداری آسان بنانے کی غرض سے 2 کروڑ ڈالر کی ابتدائی سرمایہ کاری حاصل کرلی ہے۔

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگر

▫️ سڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکن

عالمی یومِ پائیدار ٹرانسپورٹ پر ماحول دوست بنیادی ڈھانچے اور شہری ترقی کی اہمیت اجاگرسڑکوں، ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹ اور شہری بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری سے سفری سہولتوں میں بہتری اور ماحولیاتی اثرات میں کمی ممکناقوام متحدہ | ری نیوز انٹر...

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو مارگیج قرضوں کی فراہمی 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی

▫️ ریٹائرمنٹ کے بعد صرف سود کی ادائیگی والے مارگیج قرضوں کی مالیت میں 47 فیصد اضافہ، بڑی عمر کے جائیداد مالکان کا پراپرٹی کے عوض قرض حاصل کرنے کا رجحان بڑھ گیا

برطانیہ میں 55 سال سے زائد عمر کے افراد کو فراہم کیے جانے والے مارگیج قرضوں کی مجموعی مالیت سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران 6 ارب 60 کروڑ پاؤنڈ تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.2 فیصد زیادہ ہے۔

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

سعودی عرب میں اعلیٰ معیار کے دفاتر کی شرح استعمال 97 فیصد تک پہنچ گئی، رہائشی جائیدادوں کے سودوں میں کمی

▫️ ریاض میں دفاتر کا سالانہ کرایہ 3 ہزار 320 سعودی ریال فی مربع میٹر تک پہنچ گیا، نیوم کے بڑے منصوبوں کو معاہدوں کی منسوخی اور تاخیر کا سامنا

سعودی عرب کی کمرشل رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں سال 2026 کی تیسری سہ ماہی کے دوران اعلیٰ معیار کے دفاتر کی طلب مستحکم رہی، تاہم رہائشی جائیدادوں کی خرید و فروخت میں سست روی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال دیکھی گئی۔

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

مغربی لندن میں 2 ہزار گھروں پر مشتمل نئے رہائشی منصوبے کی تیاری، بیرٹ لندن اور پلیسز فار لندن کا مشترکہ اقدام

▫️ آئکنہم گارڈنز منصوبے کے تحت ایک ہزار تک سستے گھر تعمیر کرنے کی تجویز، سرسبز عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ رابطوں میں بھی بہتری لائی جائے گی

بیرٹ لندن اور ٹرانسپورٹ فار لندن کے رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ ادارے پلیسز فار لندن نے مغربی لندن میں 2 ہزار تک رہائشی مکانات کی تعمیر کے لیے ایک نئی جگہ کی نشاندہی کرلی ہے۔

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی

▫️ سال 2026 کی پہلی ششماہی میں 116 ممالک کے غیر مقیم سرمایہ کاروں کی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی، شہری ترقی اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں تیزی

ابوظہبی کے رئیل اسٹیٹ شعبے میں سال 2026 کی پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 309 فیصد اضافے کے ساتھ 13 ارب 80 کروڑ درہم تک پہنچ گئی، جو پورے سال 2025 میں ریکارڈ کی گئی مجموعی سرمایہ کاری سے بھی زیادہ ہے۔

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

برطانیہ کے ہاؤسنگ بجٹ میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی اسکیم متعارف

▫️ رئیل اسٹیٹ شعبے کا اسٹامپ ڈیوٹی میں اصلاحات نہ ہونے، مکان مالکان پر ٹیکسوں میں اضافے اور رہائشی تعمیرات کو درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار

برطانوی حکومت نے اپنے خزاں کے بجٹ میں شہریوں کو گھروں کی ملکیت کے حصول اور رہائشی تعمیراتی شعبے کی معاونت کے لیے متعدد اقدامات متعارف کرائے ہیں، جن میں پہلی بار گھر خریدنے والوں کے لیے 4 ارب 70 کروڑ پاؤنڈ کی ’’یور فرسٹ ہوم‘‘ ایکویٹی لون ...

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

ہانگ کانگ میں 64 سال پرانی عمارت کی ازسرنو تعمیر کا منصوبہ، تقریباً 200 رہائشی فلیٹس کی تعمیر متوقع

▫️ نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ کے چار شہری تعمیر نو منصوبوں کے تحت تقریباً 640 فلیٹس کی تعمیر متوقع، کمپنی نے رہائشی منصوبوں کی تکمیل اور قرضوں میں کمی کے لیے اقدامات تیز کردیے

ہانگ کانگ کی معروف رئیل اسٹیٹ کمپنی نیو ورلڈ ڈویلپمنٹ نے ٹو کوا وان میں واقع 64 سال پرانی رہائشی عمارت کی لازمی فروخت کے لیے لینڈز ٹریبونل میں درخواست دائر کردی ہے، جس کا مقصد موجودہ عمارت کی جگہ نیا رہائشی و تجارتی منصوبہ تعمیر کرنا ہے۔

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

برطانیہ کی پراپرٹی مارکیٹ میں غیر یکساں شرح نمو، شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ انگلینڈ اور ویلز سے آگے

▫️ شمالی آئرلینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ 6.9 فیصد اضافہ، اسکاٹ لینڈ میں جائیداد کی اوسط قیمت ایک لاکھ 98 ہزار پاؤنڈ تک پہنچ گئی

برطانیہ کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں مختلف علاقوں کے درمیان جائیدادوں کی قیمتوں میں نمایاں فرق سامنے آیا ہے، جہاں شمالی آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ میں مکانات کی قیمتوں میں سالانہ اضافہ انگلینڈ اور ویلز کے مقابلے میں زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں