ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

سنگاپور میں نئے گھروں کیلئے جنگل کاٹنے کا منصوبہ، ہزاروں شہری مخالفت میں نکل آئے

▫️23 ہیکٹر ماجو فاریسٹ کے دو تہائی حصے پر سرکاری رہائش گاہیں تعمیر کرنے کی تجویز، 49 ہزار سے زیادہ افراد کی متبادل منصوبہ بندی کی حمایت

سنگاپور | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
سنگاپور میں نئے گھروں کی تعمیر کیلئے ایک بڑے شہری جنگل کا بیشتر حصہ صاف کرنے کے حکومتی منصوبے نے شدید عوامی ردعمل پیدا کردیا ہے، جبکہ ہزاروں شہری جنگل کو بچانے کیلئے سامنے آگئے ہیں۔
حکومت نے سنگاپور کے مغربی حصے میں واقع ماجو فاریسٹ کے 23 ہیکٹر رقبے میں سے 15 ہیکٹر، یعنی دو تہائی حصے کو رہائشی تعمیرات کیلئے استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔
منصوبے کے تحت یہاں بلند عمارتوں پر مشتمل سرکاری رہائش تعمیر کی جانی تھی تاکہ ملک میں گھروں کی بڑھتی ہوئی ضرورت پوری کرنے میں مدد مل سکے۔
تاہم منصوبہ سامنے آنے کے بعد شہریوں، ماحول دوست تنظیموں اور مقامی رہائشیوں کی جانب سے شدید مخالفت شروع ہوگئی۔ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے ایسی درخواستوں کی حمایت کی جن میں حکومت سے کہا گیا کہ جنگل ختم کرنے کے بجائے پہلے سے استعمال شدہ زمین اور پرانے رہائشی علاقوں کو زیادہ مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے۔
16 اگست کو سنگاپور کے ہانگ لم پارک میں ہونے والے ایک بڑے عوامی اجتماع میں بھی ہزاروں افراد شریک ہوئے اور جنگلات اور گرین ایریاز کے تحفظ کا مطالبہ کیا۔
ماجو فاریسٹ ایک پرانا ثانوی جنگل ہے جہاں 100 سے زیادہ اقسام کے جانور پائے گئے ہیں۔ ان میں بعض انتہائی خطرے سے دوچار اقسام بھی شامل ہیں، جس کے باعث ماحول دوست حلقے اس علاقے کے تحفظ پر زور دے رہے ہیں۔
عوامی مخالفت کے بعد سنگاپور حکومت نے اپنے منصوبے میں تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ پہلے کی تجویز کے مقابلے میں اب زیادہ گرین ایریا محفوظ رکھا جائے گا اور تعمیر کیے جانے والے گھروں کی تعداد بھی کم ہوگی۔
حکام کے مطابق منصوبے کی حتمی شکل ابھی طے نہیں ہوئی اور عوامی رائے اور مختلف تنظیموں سے مشاورت کے بعد مزید تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔
سنگاپور حکومت کا مؤقف ہے کہ محدود زمین اور بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث نئے گھروں کی تعمیر ضروری ہے، جبکہ مخالفین کا کہنا ہے کہ رہائش کی ضرورت پوری کرنے کیلئے قدرتی جنگلات ختم کرنے سے پہلے دوسرے متبادل مقامات استعمال کیے جانے چاہئیں۔
یہ تنازع اب سنگاپور میں اس بڑی بحث کی شکل اختیار کرچکا ہے کہ تیزی سے بڑھتے شہر میں نئے گھر زیادہ اہم ہیں یا بچ جانے والے قدرتی گرین ایریاز کا تحفظ۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں