تاریخ اشاعت: September 4, 2026 - 12:10 PM
Strong Economic Data Lift Dubai Market, Emaar Properties Shares Gain
مضبوط معاشی اشاریے سے دبئی مارکیٹ میں تیزی، ایمار پراپرٹیز کے شیئرز بھی بڑھ گئے
▫️یو اے آئی اور سعودی عرب کے معاشی ڈیٹا نے خلیجی سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا، دبئی انڈیکس 0.5 فیصد اوپر چلا گیا
دبئی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزمتحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مضبوط معاشی اعدادوشمار نے خلیجی سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا، جس کے نتیجے میں دبئی کی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے مضبوط معاشی اعدادوشمار نے خلیجی سٹاک مارکیٹس میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو سہارا دیا، جس کے نتیجے میں دبئی کی سٹاک مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی گئی۔
رائٹرز کی 3 ستمبر کی رپورٹ کے مطابق دبئی کا مرکزی سٹاک انڈیکس 0.5 فیصد بڑھا، جبکہ تمام شعبوں میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا۔
دبئی کی معروف پراپرٹی ڈویلپمنٹ کمپنی ایمار پراپرٹیز کے شیئرز میں بھی 1.1 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایمریٹس این بی ڈی کے شیئرز 0.5 فیصد بڑھے۔
رپورٹ کے مطابق UAE میں آئل سے ہٹ کر نجی شعبوں کی سرگرمیوں میں اگست کے دوران دسمبر 2024 کے بعد سب سے تیز رفتار توسیع ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ پیداوار اور نئے پراپرٹی بزنس میں اضافہ تھا۔
دوسری جانب سعودی عرب کے نان آئل نجی شعبوں میں بھی اگست کے دوران سرگرمیوں میں تیزی دیکھی گئی اور کاروباری سرگرمیوں میں بہتری نے مارکیٹ کے اعتماد کو تقویت دی۔
مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں کے بعض خدشات برقرار ہیں، تاہم مضبوط مقامی معاشی اعدادوشمار نے ان خدشات کے اثرات کو کسی حد تک کم کیا اور خلیجی مارکیٹس میں مجموعی طور پر مثبت رجحان سامنے آیا۔