تاریخ اشاعت: April 4, 2026 - 11:10 AM
Trump Presidential Library Planned as Skyscraper on Miami Waterfront
میامی واٹر فرنٹ پر ٹرمپ صدارتی لائبریری بطور فلک بوس عمارت تعمیر کرنے کا منصوبہ
▫️فریڈم ٹاور کے قریب واقع یہ منصوبہ سیاحت کے فروغ اور فلوریڈا میں سیاسی ورثہ مضبوط بنانے کی کوشش
میامی | ری نیوز پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب ایک نئی صدارتی لائبریری روایات سے ہٹ کر میامی کے واٹر فرنٹ پر شیشے اور سٹیل سے بنی فلک بوس عمارت کی صورت میں تعمیر کیے جانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔ ابتدائی آرکیٹیکچرل ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام سے منسوب ایک نئی صدارتی لائبریری روایات سے ہٹ کر میامی کے واٹر فرنٹ پر شیشے اور سٹیل سے بنی فلک بوس عمارت کی صورت میں تعمیر کیے جانے کا منصوبہ سامنے آیا ہے۔
ابتدائی آرکیٹیکچرل ڈیزائنز سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ عمارت ماضی کی صدارتی لائبریریوں کے برعکس عمودی طرز کی ہوگی، جبکہ پہلے ایسی لائبریریاں عموماً کم اونچائی اور وسیع کیمپس پر مشتمل ہوتی تھیں۔
یہ مجوزہ عمارت 2.63 ایکڑ اراضی پر 'فریڈم ٹاور ' کے قریب تعمیر کی جائے گی، جو کیوبن تارکینِ وطن کی تاریخ کے حوالے سے ایک علامتی مقام ہے۔ اس منصوبے کا ڈیزائن ایرک ٹرمپ نے پیش کیا، جو ٹرمپ لائبریری فاؤنڈیشن کے ٹرسٹی ہیں، اور انہوں نے اسے صدر ٹرمپ کی شخصیت اور طرزِ تعمیر کی عکاسی قرار دیا۔
منصوبے کے مطابق عمارت کے اندرونی حصے میں وائٹ ہاؤس کی بالخصوص ٹرمپ کی پہلے دور کی تزئین و آرائش سے متاثرہ ڈیزائن شامل ہوں گے۔ ان میں ایک شاندار بال روم، سنہری آرائش سے مزین اوول آفس کی نقل، اور تمام امریکی صدور کی تختیوں پر مشتمل ایک راہداری شامل ہے۔ مزید برآں، ایک وسیع ایٹریئم میں تاریخی فوجی سازوسامان، بشمول ایک بوئنگ 747 طیارہ، مستقل نمائش کے لیے رکھا جائے گا۔
یہ منصوبہ اُس وقت ممکن ہوا جب فلوریڈا کے ریاستی ٹرسٹیز نے ستمبر 2025 میں زمین کی منتقلی کی منظوری دی۔ گورنر Ron DeSantis سمیت دیگر حکام نے اس اقدام کی حمایت کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی پیش رفت اور خطے کے لیے معاشی موقع قرار دیا۔
ماضی کی صدارتی لائبریریوں کے برعکس، جنہیں اکثر وفاقی معاونت حاصل ہوتی ہے، اس منصوبے کو مکمل طور پر نجی عطیات کے ذریعے فنڈ کیا جائے گا۔ اگرچہ لاگت اور تعمیراتی شیڈول ابھی جاری نہیں کیا گیا، تاہم توقع ہے کہ یہ منصوبہ میامی کی سیاحت اور ثقافتی اہمیت میں اضافہ کرے گا۔
اگر یہ منصوبہ مکمل ہو جاتا ہے تو یہ فلوریڈا کی پہلی صدارتی لائبریری اور امریکہ کی منفرد ترین عمارتوں میں سے ایک ہوگی، جو اپنے نام کی طرح نمایاں اور منفرد حیثیت رکھے گی۔