ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

سی ڈی ڈبلیو پی نے 60 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

سی ڈی ڈبلیو پی نے 60 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے کے بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

▫️گوادر واٹر سپلائی سکیم کو بولی کے مرحلے میں جانے کی اجازت، کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پراجیکٹ کی منظوری ایکنک سے مشروط

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
مرکزی ترقیاتی ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے ملک میں پانی کی فراہمی، صحت، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے، اعلیٰ تعلیم اور شہری ترقی سے متعلق پانچ بڑے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری یا سفارش کردی ہے، جن کی مجموعی تخمینی لاگت 60 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے۔
یہ فیصلے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس میں کیے گئے، جس میں ملک کے مختلف علاقوں سے متعلق ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں زیر غور آنے والے پانچ منصوبوں میں سے 11 ارب 71 کروڑ 40 لاکھ روپے مالیت کے تین منصوبوں کی سی ڈی ڈبلیو پی نے براہ راست منظوری دی، جبکہ 48 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے دو منصوبے مزید منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ای سی این ای سی) کو بھجوا دیے گئے۔
اجلاس میں سب سے بڑا منصوبہ 29 ارب روپے مالیت کا گوادر ٹاؤن واٹر سپلائی پراجیکٹ تھا، جس کا مقصد میرانی ڈیم سے پانی حاصل کرکے گوادر شہر کو پائیدار بنیادوں پر پانی کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ یہ منصوبہ بھی حتمی منظوری کے لیے ای سی این ای سی (ایکنک) کو ارسال کردیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلوچستان حکومت کو ہدایت کی کہ گوادر کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کے ساتھ ساتھ گندے پانی کی صفائی اور نکاسی کا مؤثر نظام وضع کرنے کا بھی جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گوادر کا سیوریج بغیر صفائی کے سمندر میں شامل ہونے سے روکا جائے، کیونکہ شہر میں بڑھتی ہوئی آبادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے باعث سمندری ماحول کو آلودگی سے بچانا انتہائی ضروری ہے۔
وفاقی وزیر نے منصوبے کو بولی کے مرحلے تک لے جانے کی اجازت دے دی، تاہم واضح کیا کہ ای سی این ای سی کی منظوری سے قبل کسی ٹھیکے کا اجرا نہیں کیا جائے گا۔
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے براہ راست منظور کیے جانے والے منصوبوں میں گلگت میں میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کا قیام بھی شامل ہے، جس کی نظرثانی شدہ لاگت 4 ارب 92 کروڑ 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ منصوبہ 2017 میں شروع کیا گیا تھا، تاہم فنڈز کی کمی کے باعث طویل عرصے سے تاخیر کا شکار رہا۔
احسن اقبال نے ادارے کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے سے زیر التوا منصوبے کو مکمل کیا جائے تاکہ گلگت بلتستان میں طبی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع کو بہتر بنایا جاسکے۔
سی ڈی ڈبلیو پی نے ڈیفنس کمپلیکس اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے فیکلٹی آف کنٹیمپریری سٹڈیز (ایف سی ایس) کیمپس کے قیام کی بھی منظوری دی، جس پر 2 ارب 75 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کا مقصد یونیورسٹی کے تعلیمی، تحقیقی اور بنیادی ڈھانچے کو مزید وسعت دینا ہے۔
اسی طرح اورکزئی ضلع میں زیرا سے ڈبوری تک 53.4 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر و بہتری کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی، جس کی تخمینی لاگت 4 ارب 3 کروڑ 70 لاکھ روپے ہے۔ یہ منصوبہ 2016 سے التوا کا شکار چلا آرہا ہے اور مختلف وجوہات کے باعث اس کی تکمیل میں تاخیر ہوئی۔
احسن اقبال نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اورکزئی روڈ منصوبے کے لیے باقی ماندہ فنڈز موسم سرما شروع ہونے سے قبل جاری کیے جائیں تاکہ تعمیراتی سرگرمیاں جاری رہ سکیں اور طویل عرصے سے زیر التوا منصوبے کو تکمیل کی جانب لے جایا جاسکے۔
دوسری جانب 19 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کے کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پراجیکٹ کو مزید منظوری کے لیے ای سی این ای سی کو بھجوا دیا گیا ہے۔ منصوبے کے لیے غیر ملکی فنڈنگ کے ساتھ سندھ حکومت کے ترقیاتی پروگرام سے بھی وسائل فراہم کیے جانے کی توقع ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی کے حالیہ فیصلے وفاقی حکومت کی جانب سے بنیادی ڈھانچے، سرکاری اداروں، شہری ترقی اور عوامی سہولیات سے متعلق منصوبوں پر توجہ کی عکاسی کرتے ہیں۔ تاہم ای سی این ای سی کو بھجوائے گئے منصوبوں پر عملی پیش رفت کے لیے متعلقہ فورم کی حتمی منظوری درکار ہوگی۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں