ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

این آئی سی ایچ فائر سیفٹی آڈٹ میں سنگین خامیاں بے نقاب، چوتھی سے چھٹی منزل انتہائی خطرناک قرار

این آئی سی ایچ فائر سیفٹی آڈٹ میں سنگین خامیاں بے نقاب، چوتھی سے چھٹی منزل انتہائی خطرناک قرار

▫️فائر الارم اور سموک ڈیٹیکٹرز ناکارہ، آکسیجن لائن میں لیکیج، بجلی کی غیر محفوظ و کھلی تاریں، بچوں کے بڑے ہسپتال میں حفاظتی انتظامات پر سوالات

کراچی | ری نیوز پاکستانکراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں فائر سیفٹی کے انتہائی سنگین نقائص سامنے آگئے، فائر سیفٹی آڈٹ کے دوران ہسپتال کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل کو آگ لگنے کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار ...

کراچی | ری نیوز پاکستان
کراچی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) میں فائر سیفٹی کے انتہائی سنگین نقائص سامنے آگئے، فائر سیفٹی آڈٹ کے دوران ہسپتال کی چوتھی، پانچویں اور چھٹی منزل کو آگ لگنے کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا۔
سعدر سب ڈویژن کے اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے کرائے گئے فائر سیفٹی آڈٹ میں ہسپتال کے مختلف حصوں، بالخصوص نیونیٹل انٹینسیو کیئر یونٹ (این آئی سی یو)، میں بجلی، آکسیجن، وینٹیلیشن، آگ سے بچاؤ اور ہنگامی انخلا کے نظام میں متعدد سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی۔
آڈٹ رپورٹ کے مطابق این آئی سی یو میں بجلی اور آکسیجن کے پوائنٹس انتہائی قریب قریب نصب ہیں، جس کے باعث آگ یا دھماکے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ معائنے کے دوران آکسیجن سپلائی لائن میں لیکیج بھی سامنے آئی، جبکہ پائپ کے جوڑوں سے رساؤ روکنے کے لیے ٹیپ کا عارضی استعمال کیا جا رہا تھا، جس پر ہسپتال کے آکسیجن نظام کی دیکھ بھال کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔
رپورٹ میں اسپتال کے مختلف مقامات پر بجلی کی کھلی اور غیر محفوظ تاروں کی نشاندہی بھی کی گئی۔ پرانے ایئرکنڈیشننگ یونٹس کے لیے عارضی اور کھلی وائرنگ استعمال کیے جانے کا بھی انکشاف ہوا، جس سے شارٹ سرکٹ اور آگ لگنے کے خطرات میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔
آڈٹ میں این آئی سی یو کا مکینیکل وینٹیلیشن سسٹم بھی غیر فعال پایا گیا۔ ماہرین کے مطابق ایسے یونٹ میں، جہاں نوزائیدہ اور انتہائی تشویشناک حالت میں بچے زیر علاج ہوتے ہیں، وینٹیلیشن کے نظام کا غیر فعال ہونا ایک اہم حفاظتی خطرہ ہے۔
ہسپتال کے فائر ڈیٹیکشن اور وارننگ سسٹم کی صورتحال بھی انتہائی تشویشناک قرار دی گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق فائر الارم سسٹم کام نہیں کر رہا تھا جبکہ بیشتر سموک ڈیٹیکٹرز بھی خراب یا غیر فعال پائے گئے۔
رپورٹ میں اسپتال میں دستیاب فائر ایکسٹنگوشرز کی تعداد بھی ناکافی قرار دی گئی، جس کے باعث آگ لگنے کی صورت میں ابتدائی سطح پر فوری کارروائی کی صلاحیت متاثر ہوسکتی ہے۔
اسٹاف کی فائر ایمرجنسی سے نمٹنے کی تیاری بھی آڈٹ میں ایک بڑا مسئلہ سامنے آئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ملازمین کو آگ لگنے کی صورت میں مؤثر ہنگامی کارروائی کے لیے مناسب تربیت نہیں دی گئی جبکہ باقاعدگی سے فائر ڈرلز بھی منعقد نہیں کی جا رہیں۔
آڈٹ کے دوران ہنگامی اخراج کے راستوں کے حوالے سے بھی سنگین صورتحال سامنے آئی۔ ایمرجنسی ایگزٹس پر سامان اور کچرا موجود پایا گیا، جو کسی حادثے کی صورت میں مریضوں، تیمارداروں اور اسپتال کے عملے کے فوری انخلا میں بڑی رکاوٹ بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں اسپتال کے پاور روم تک عوام کی غیر محدود رسائی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ پاور روم میں سموک ڈیٹیکٹرز اور مناسب فائر فائٹنگ انتظامات موجود نہ ہونے کی نشاندہی کی گئی،پ جس سے ہسپتال کے اہم برقی نظام کے قریب آگ کے خطرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔
آڈٹ رپورٹ میں اسپتال میں ماضی میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعات کا بھی حوالہ دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 30 جون کو آئی سی یو میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا، جبکہ جنوری 2020 میں انکیوبیٹر میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک نومولود کی موت بھی واقع ہوئی تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ماضی کے ان واقعات کے باوجود اسپتال میں جامع فائر سیفٹی انتظامات تاحال مکمل طور پر نافذ نہیں کیے جا سکے۔
آڈٹ میں بجلی اور آکسیجن کے نظام سے متعلق خطرات فوری طور پر دور کرنے، وینٹیلیشن سسٹم کی مرمت، فائر الارم اور اسموک ڈیٹیکشن سسٹم بحال کرنے سمیت متعدد فوری اقدامات کی سفارش کی گئی ہے۔
رپورٹ میں تمام ہنگامی اخراج کے راستے فوری طور پر کلیئر کرنے، مناسب تعداد میں فائر ایکسٹنگوشرز نصب کرنے اور اسپتال کے عملے کے لیے باقاعدگی سے فائر سیفٹی ڈرلز منعقد کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
آڈٹ رپورٹ نے واضح کیا کہ این آئی سی ایچ میں جامع اور مؤثر فائر سیفٹی انتظامات بلا تاخیر یقینی بنانا ناگزیر ہے، بالخصوص نیونیٹل انٹینسیو کیئر یونٹ جیسے حساس شعبوں میں جہاں نومولود اور انتہائی تشویشناک حالت میں بچوں کی موجودگی کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اور محفوظ انخلا کو انتہائی اہم بنا دیتی ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں