ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1323 news articles

اہم معدنیات کی عالمی دوڑ میں پاکستان کی اہمیت بڑھ گئی، 8 ٹریلین ڈالر کے معدنی وسائل سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز

▫️ پاکستان میں 92 معدنیات کی نشاندہی، 52 کی تجارتی بنیادوں پر کان کنی جاری، بین الاقوامی منرلز انویسٹمنٹ فورم 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد | ری نیوز پاکستاندنیا بھر میں تانبے، لیتھیم، سونے اور دیگر اہم معدنیات کی بڑھتی ہوئی طلب نے پاکستان کے معدنی وسائل کی معاشی اور اسٹریٹجک اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان

دنیا بھر میں تانبے، لیتھیم، سونے اور دیگر اہم معدنیات کی بڑھتی ہوئی طلب نے پاکستان کے معدنی وسائل کی معاشی اور اسٹریٹجک اہمیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ پاکستان اپنے قدرتی وسائل کو ترقی دینے، معدنی ذخائر کی تلاش اور کان کنی کے بڑے منصوبوں کے لیے بین الاقوامی سرمایہ کاری راغب کرنے کی کوششیں تیز کر رہا ہے۔

دستیاب تخمینوں کے مطابق پاکستان کے معدنی وسائل کی ممکنہ مالیت تقریباً 8 ٹریلین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے۔ ملک میں اب تک 92 اقسام کی معدنیات کی نشاندہی ہو چکی ہے، جبکہ 52 معدنیات کا تجارتی بنیادوں پر استخراج کیا جا رہا ہے۔ تاہم 8 ٹریلین ڈالر کی رقم معدنی وسائل کی ایک وسیع تخمینی مالیت ہے، اسے تصدیق شدہ اور فوری طور پر قابل استخراج ذخائر کی حقیقی مارکیٹ ویلیو نہیں سمجھا جا سکتا۔

پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع عالمی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کرنے کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں شیڈول ہے۔

فورم میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں، کان کنی کی کمپنیوں، پالیسی سازوں، مالیاتی اداروں اور معدنیات کے ماہرین کی شرکت متوقع ہے۔ اس موقع پر معدنی وسائل کی تلاش، کان کنی کے منصوبوں، سرمایہ کاری کے قوانین، معدنیات کی مقامی پروسیسنگ اور متعلقہ انفراسٹرکچر کی ترقی کے امکانات زیر بحث آئیں گے۔

عالمی سطح پر الیکٹرک گاڑیوں، قابل تجدید توانائی کے منصوبوں، بیٹریوں میں توانائی ذخیرہ کرنے کے نظام اور جدید صنعتی ٹیکنالوجیز کے بڑھتے ہوئے استعمال نے اہم معدنیات کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔ بالخصوص تانبے اور لیتھیم کو توانائی کی منتقلی اور جدید صنعتی پیداوار میں بنیادی اہمیت حاصل ہے۔

پاکستان کی ارضیاتی ساخت بھی معدنی وسائل کی دریافت کے لیے اہم مواقع فراہم کرتی ہے۔ ملک کا ایک حصہ ٹیتھیئن میٹالوجینک بیلٹ میں واقع ہے، جو جنوب مشرقی یورپ سے ترکیہ اور مشرق وسطیٰ کے راستے ہمالیہ تک پھیلا ہوا ایک وسیع معدنی خطہ ہے۔

یہ معدنی پٹی خصوصاً تانبے اور سونے کے ذخائر کے حوالے سے اہمیت رکھتی ہے۔ بلوچستان میں ریکوڈک جیسے بڑے منصوبے پاکستان کے معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی صلاحیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

پاکستان کے معدنی وسائل کے امکانات کو جولائی 2026 میں اس وقت مزید تقویت ملی جب آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع واحد بخش جیوتھرمل کنویں سے حاصل ہونے والے زیر زمین پانی میں لیتھیم کی موجودگی کی تصدیق کی۔

کمپنی کے مطابق زیر زمین نمکین پانی کے تجزیے کے دوران لیتھیم کی ایسی مقدار سامنے آئی جو بین الاقوامی سطح پر لیتھیم رکھنے والے بعض اہم جیوتھرمل ذخائر سے تقابل کی جا سکتی ہے۔

تاہم کنویں میں لیتھیم کی موجودگی کا مطلب یہ نہیں کہ وہاں سے تجارتی پیمانے پر معدنیات کا استخراج شروع ہو چکا ہے۔ اس مقصد کے لیے ذخائر کی مقدار، تکنیکی امکانات، نکالنے کی لاگت اور معاشی افادیت کا مزید جائزہ ضروری ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے لیتھیم نکالنے کی ٹیکنالوجی اور اس کے تجارتی امکانات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ تعاون بھی شروع کیا ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

عالمی بینک نے پنجاب کے اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن منصوبے کی کارکردگی کو انتہائی تسلی بخش قرار دے دیا

▫️ پنجاب میں اراضی اصلاحات کے اہم اہداف سے بڑھ کر پیش رفت، 6 کروڑ 99 لاکھ 20 ہزار اراضی حقوق ڈیجیٹل ریکارڈ سے منسلک، صوبے کے 86 فیصد رقبے کی ڈیجیٹل نقشہ بندی مکمل

عالمی بینک نے پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ کے اہم اہداف میں توقعات سے بڑھ کر پیش رفت پر منصوبے کی ترقیاتی مقاصد اور عمل درآمد سے متعلق درجہ بندی تسلی بخش سے بڑھا کر انتہائی تسلی بخش کر دی ہے۔

پاکستان کا تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی پر زور

▫️ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے بنکاک میں اقوام متحدہ کی ایسکاپ کانفرنس کے دوران سی پیک شاہراہوں، ایم سکس موٹروے کی فنانسنگ اور سرحد پار ریلوے منصوبوں کی اہمیت اجاگر کی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا، چین اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی روابط مضبوط بنانے کے لیے علاقائی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی ترقی اور متبادل تجارتی راہداریوں کے قیام پر زور دیا ہے۔

سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے دو سیکشنز کی تعمیر کے لیے 25 سالہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری

▫️ نجکاری کمیشن بورڈ نے 121 کلومیٹر طویل موٹروے کے دو سیکشنز کے لیے الگ الگ معاہدوں کی منظوری دے دی، نجی سرمایہ کار تعمیر، فنانسنگ اور آپریشن کے ذمہ دار ہوں گے

نجکاری کمیشن بورڈ نے سکھر حیدرآباد ایم سکس موٹروے کے پہلے اور دوسرے سیکشن کی تعمیر کے لیے الگ الگ کنسیشن معاہدوں کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی لمبائی 121 کلومیٹر ہے۔

گلبرگ تھری میں 14 مرلہ اراضی کا تنازع، وفاقی آئینی عدالت نے ایل ڈی اے کی اپیل خارج کر دی

▫️ عدالت کی ایل ڈی اے کو غیر ضروری مقدمہ بازی پر سرکاری وسائل ضائع نہ کرنے کی ہدایت، متنازع اراضی سے متعلق بار بار قانونی چارہ جوئی پر اظہارِ برہمی

وفاقی آئینی عدالت نے لاہور کے علاقے گلبرگ تھری میں واقع 14 مرلہ اراضی کے تنازع پر لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کی اپیل خارج کر دی ہے۔

اسلام آباد میں 11 منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی تعمیر کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل

▫️ جدید تربیتی عمارت میں 126 کمرے، جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور رکاوٹوں پر مشتمل تربیتی کورسز شامل، بنیادی تعمیراتی کام 15 ماہ میں مکمل

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے سیکٹر ایچ الیون میں زیرِ تعمی 11- منزلہ نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبے کا 96 فیصد سے زائد کام مکمل کر لیا ہے۔

دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات پر سی ڈی اے کا جناح گارڈن فیز ٹو کو شوکاز نوٹس جاری

▫️ ہاؤسنگ اسکیم پر سی ڈی اے کے این او سی کے بغیر ترقیاتی کام اور منظورشدہ حدود سے باہر 1200 فٹ طویل دیوار کا ایک حصہ تعمیر کرنے کا الزام

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد کے زون فائیو میں کہوٹہ روڈ پر واقع جناح گارڈن فیز ٹو کو دریائے سواں کے کنارے مبینہ غیر قانونی تعمیرات اور بغیر اجازت ترقیاتی سرگرمیوں پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں