ری نیوز پر واپس جائیں

قومی ریئل اسٹیٹ خبریں

1329 news articles

پنجاب کا 200 ملین ڈالر کا سستے گھروں کا پروگرام تاخیر کا شکار، تکمیل 2029 تک متوقع

پنجاب کا 200 ملین ڈالر کا سستے گھروں کا پروگرام تاخیر کا شکار، تکمیل 2029 تک متوقع

▫️صرف 20.17 فیصد نظرثانی شدہ فنڈز جاری، ہاؤسنگ منصوبوں کی رفتار بڑھانے کیلئے بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن اور ڈیمانڈ سائیڈ سبسڈی کی تجویز

اسلام آباد | ری نیوز پاکستانپنجاب کا 200 ملین ڈالر کا سستے گھروں کا پروگرام عملدرآمد میں نمایاں تاخیر کا شکار ہوگیا، عالمی بینک نے منصوبے کی مدت میں 21 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے، جس کے بعد پروگرام کی تکمیل کی نئی مجوزہ تاریخ مارچ 20...

اسلام آباد | ری نیوز پاکستان
پنجاب کا 200 ملین ڈالر کا سستے گھروں کا پروگرام عملدرآمد میں نمایاں تاخیر کا شکار ہوگیا، عالمی بینک نے منصوبے کی مدت میں 21 ماہ کی توسیع کی تجویز دے دی ہے، جس کے بعد پروگرام کی تکمیل کی نئی مجوزہ تاریخ مارچ 2029 مقرر ہوگی۔
پروگرام کی تکمیل کی اصل مدت 30 جون 2027 مقرر تھی، تاہم گھروں کی تعمیر اور فراہمی میں تاخیر کے باعث عالمی بینک نے پروگرام کی پیش رفت کی درجہ بندی ’’موڈریٹلی ان سیٹسفیکٹری‘‘ کردی ہے، جبکہ مجموعی خطرے کی درجہ بندی ’’موڈریٹ‘‘ سے بڑھا کر ’’سبسٹینشل‘‘ کردی گئی ہے۔
مارچ 2022 میں منظور کیے گئے اس پروگرام کا مقصد پنجاب میں ہاؤسنگ کے ادارہ جاتی نظام کو مضبوط بنانا اور صوبے میں سستے گھروں کی فراہمی اور معیار میں اضافہ کرنا ہے۔
پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 77 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی فراہمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں 37 ہزار سستے گھروں کے یونٹس شامل ہیں۔ تاہم مئی 2026 تک پروگرام کے تحت ایک بھی سستا گھر فراہم نہیں کیا جاسکا، جس سے مقررہ اہداف اور عملی پیش رفت کے درمیان نمایاں فرق سامنے آتا ہے۔
پروگرام کے لیے نظرثانی شدہ مالیاتی حجم تقریباً 203.82 ملین ڈالر ہے، جس میں سے صرف 41.12 ملین ڈالر، یعنی 20.17 فیصد جاری کیے گئے ہیں، جبکہ تقریباً 162.70 ملین ڈالر ابھی جاری ہونا باقی ہیں۔
پروگرام پر عملدرآمد تیز کرنے کے لیے مجوزہ تنظیم نو میں بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن ماڈل، ڈیمانڈ سائیڈ سبسڈی ونڈو اور اضافی تکنیکی معاونت شامل ہے۔
بینیفشری لیڈ کنسٹرکشن ماڈل کے تحت اہل خاندانوں کو اپنے گھروں کی تعمیر کے عمل میں زیادہ براہ راست کردار دیا جائے گا، جبکہ مجوزہ سبسڈی کے ذریعے اہل افراد کے لیے سستے گھروں تک رسائی بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
پروگرام کے تحت کئی اہم تعمیراتی اہداف تاحال پورے نہیں ہوسکے، جن میں نجی شعبے کے ذریعے 9 ہزار، سرکاری شعبے کے ذریعے 8 ہزار اور اہل مستحقین کے لیے 16 ہزار ہاؤسنگ یونٹس کی تعمیر شامل ہے۔
اگرچہ عملی تعمیراتی سرگرمیوں میں تاخیر ہے، تاہم پروگرام کے ادارہ جاتی اور ڈیجیٹل نظام کی تیاری میں پیش رفت ہوئی ہے۔
ہاؤسنگ مارکیٹ انفارمیشن سسٹم (HMIS)، پروگرام مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (PMIS) اور بینیفشری مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (BMIS) تیار کرکے فعال کیے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ مقامات کے انتخاب اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے معیار بھی تیار، منظور اور نافذ کیے جاچکے ہیں۔
پنجاب حکومت نے سستے نجی ہاؤسنگ منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے بھی بعض ریگولیٹری اقدامات کیے ہیں۔ صوبائی کابینہ نے 25 جون 2024 کو نظرثانی شدہ سستے نجی ہاؤسنگ سکیمز رولز کی منظوری دی، جبکہ PHATA کی گورننگ باڈی نے متعلقہ قواعد و ضوابط کی منظوری 17 اپریل 2025 کو دی۔
تاہم پروگرام کے تحت کئی اہم اقدامات اب بھی زیر التوا ہیں، جن میں ٹئیر ون مستحقین کے لیے اہلیت کے معیار کو حتمی شکل دینا، بنیادی ہاؤسنگ ڈیزائنز کی لاگت اور فزیبلٹی رپورٹس مکمل کرنا اور نظرثانی شدہ نجی ہاؤسنگ فریم ورک کے تحت ڈویلپرز کی درخواستوں پر کارروائی شروع کرنا شامل ہے۔
پنجاب کی جامع ہاؤسنگ پالیسی کی تیاری بھی وفاقی حکومت کی قومی ہاؤسنگ پالیسی کی منظوری اور عملدرآمد سے مشروط ہونے کے باعث تعطل کا شکار ہے۔
عالمی بینک نے پروگرام کے لیے تکنیکی ڈیزائن، ادارہ جاتی عملدرآمد کی صلاحیت اور پائیداری کو نمایاں خطرات قرار دیا ہے۔
مجوزہ مدت میں توسیع اور پروگرام کی تنظیم نو کا مقصد ادارہ جاتی اور ریگولیٹری تیاری کے مرحلے سے آگے بڑھتے ہوئے عملی طور پر گھروں کی تعمیر اور فراہمی شروع کرنا ہے، بالخصوص کم آمدنی والے اور دیگر اہل خاندانوں کے لیے سستے گھروں کی دستیابی میں اضافہ کرنا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع میں 160 ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کا فیصلہ

▫️ پشاور میں اے آر ڈی سی کے اجلاس میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں، عوامی سہولتوں اور 100 ترقیاتی اہداف پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا

خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں، سیکیورٹی انتظامات اور انتظامی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل (اے آر ڈی سی) کا اجلاس 26 نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا۔

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

ایف جی ای ایچ اے کا ہاؤسنگ اسکیموں کے نادہندہ الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا اعلان

▫️ ہاؤسنگ منصوبوں میں غیر ادا شدہ اقساط اور دیگر مالی واجبات کی وصولی کے لیے ریکوری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت

فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے) نے ہاؤسنگ اسکیموں میں الاٹ شدہ جائیدادوں کی اقساط اور دیگر واجبات ادا نہ کرنے والے الاٹیز کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 لاکھ گھروں کی تعمیر اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان

▫️ مریم نواز کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت ڈھائی لاکھ مکانات مکمل، ہاؤسنگ اسکیم کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر پانچ لاکھ گھروں تک توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

سپریم کورٹ کا محکمہ اوقاف کو حافظ آباد میں نجی ملکیتی دربار کی اراضی اصل مالک کو واپس کرنے کا حکم

▫️ نجی اراضی پر تعمیر کردہ مزار مالک کی رضامندی کے بغیر وقف املاک میں شامل نہیں ہوسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان نے قرار دیا ہے کہ نجی ملکیتی اراضی پر تعمیر کردہ مزار محض عوام کی آمدورفت اور نذرانوں کی وصولی کی بنیاد پر خودبخود وقف جائیداد نہیں بن سکتا۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں 14 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر کا منصوبہ

▫️ نیا کنونشن سینٹر جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ تعمیر کیا جائے گا، منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 جون 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر

کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اگست 2027 میں متوقع شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے قبل اسلام آباد میں موجودہ جناح کنونشن سینٹر کے ساتھ ایک نئے کنونشن سینٹر کی تعمیر اور پرانی عمارت کی بڑے پیمانے پر تزئین و آرائ...

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

وزیراعظم شہباز شریف کا اپنا گھر پروگرام کے تحت ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضوں کی فراہمی کا ہدف

▫️ سستے گھروں کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے قرضوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے اور بینکوں و تعمیراتی شعبے کے درمیان تعاون بڑھانے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا گھر پروگرام کے تحت آئندہ چھ ماہ میں ایک ہزار ارب روپے کے ہاؤسنگ قرضے جاری کرنے کے لیے بینکوں اور متعلقہ سرکاری اداروں کو اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

سندھ حکومت کا غیر قانونی اور سیلاب سے متاثر ہونے والی آبادیوں کو اپارٹمنٹس میں منتقل کرنے پر غور

▫️ 125 گوٹھوں کو لیز دینے کے لیے محکمہ ریونیو کی منظوری کا انتظار، یوسف گوٹھ کے تقریباً ایک ہزار مکانات کو آئندہ ماہ لیز دینے کا عمل شروع ہونے کا امکان

سندھ حکومت نے غیر قانونی طور پر قائم اور سیلاب کے خطرات سے دوچار کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو اپارٹمنٹس اور دیگر موزوں رہائشی مقامات پر منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

سندھ میں پراپرٹی ٹیکس اصلاحاتی پروگرام کے لیے عالمی بینک کی 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی موسمیاتی فنانسنگ کی نشاندہی

▫️ 15 کروڑ ڈالر کے مجوزہ پروگرام میں شہری جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں بہتری، مالیاتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی جائے گی

عالمی بینک نے سندھ پراپرٹی ریونیو انہانسمنٹ پروگرام کے لیے مجوزہ 15 کروڑ ڈالر کی مجموعی فنانسنگ میں سے 5 کروڑ 50 لاکھ ڈالر، یعنی 36.67 فیصد رقم کو موسمیاتی فنانسنگ کے زمرے میں شامل کیا ہے۔

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

خیبرپختونخوا میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے اور عوامی سہولیات کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز

▫️ سڑکوں کی توسیع، نئے اسکولوں کی تعمیر، صحت کی سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری ترقیاتی پروگرام کی اہم ترجیحات میں شامل

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے 37 اضلاع میں سڑکوں، بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت، امن و امان اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے 160 ارب 18 کروڑ روپے کا ترقیاتی پیکیج تجویز کردیا ہے۔

مزید خبریں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں