ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

چین کے تعاون سے بننے والا سربیا کا ’گارڈن سٹیڈیم‘ کے سٹیل کے ڈھانچے کی پہلی تنصیب مکمل کر لی گئی

▫️بلغراد میں بننے والا 52 ہزار نشستوں پر مشتمل یہ سٹیڈیم سٹیل کیبلز سے معلق چار باغیچوں نما دائروں کے باعث ایک منفرد تعمیراتی منصوبہ قرار دیا جا رہا ہے

بلغراد | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
چین کی سرکاری تعمیراتی کمپنی نے سربیا کے نیشنل سٹیڈیم کے سٹیل کے ڈھانچے کی پہلی تنصیب مکمل کر لی ہے، جسے دنیا کا پہلا “گارڈن سٹیڈیم” قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ پیش رفت سربیا کے اس بڑے سپورٹس انفراسٹرکچر منصوبے میں ایک اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔
یہ سٹیڈیم سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے مضافاتی علاقے سورچن میں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد اس میں تقریباً 52 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی اور یہ سربیا کی قومی فٹ بال ٹیم کا مستقل ہوم گراؤنڈ بنے گا۔ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق سٹیڈیم تقریباً 76 ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہو گا، جبکہ اس کی تعمیر میں تقریباً 12 ہزار 600 ٹن سٹیل استعمال کیا جائے گا۔ اس منصوبے کی سب سے نمایاں خصوصیت چار بڑے باغیچوں نما دائرے ہوں گے، جو سٹیل کے کیبلز کے پیچیدہ نظام کے ذریعے سٹیڈیم کے گرد معلق انداز میں قائم کیے جائیں گے۔
روایتی سٹیڈیمز کے برعکس، جہاں عموماً کنکریٹ یا شیشے کے بیرونی ڈھانچے استعمال کیے جاتے ہیں، سربیا کا نیشنل سٹیڈیم سبزے سے گھرا ہوا ہو گا۔ ان معلق ٹیرسز پر درخت، جھاڑیاں اور تفریحی مقامات بنائے جائیں گے، جس سے یہ سٹیڈیم ایک تیرتے ہوئے عمودی باغ کا منظر پیش کرے گا۔
اس منصوبے پر چین کی سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کام کر رہی ہے، جو سٹیڈیم کے سٹیل کے ڈھانچے کے ڈیزائن، تیاری اور تنصیب کی ذمہ دار ہے۔ پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا بھی مرکزی کنٹریکٹر کے طور پر اس منصوبے میں شامل بتائی جا رہی ہے، جو بلقان خطے میں چین کے بڑھتے ہوئے انفراسٹرکچر کردار کو ظاہر کرتی ہے۔
سٹیل کے ڈھانچے کی پہلی تنصیب اس لیے اہم قرار دی جا رہی ہے کہ اس مرحلے کے بعد سٹیڈیم کی اصل شکل واضح ہونا شروع ہو جائے گی۔ منصوبے میں سٹیل، مٹی، آبپاشی کے نظام، زندہ پودوں اور وقت کے ساتھ بڑھنے والی سبزہ کاری کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی پیچیدہ انجینئرنگ حسابات کی ضرورت ہے۔
سربیا میں نئے نیشنل سٹیڈیم کے خیال پر 2013 سے بحث جاری تھی۔ اس وقت منصوبے کی ابتدائی لاگت تقریباً 250 ملین یورو لگائی گئی تھی، جبکہ یہ بھی طے نہیں تھا کہ نیا سٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا یا کسی موجودہ سٹیڈیم کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ 2018 میں حکومت نے سورچن کے علاقے میں نیا سٹیڈیم تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا۔
بعد ازاں منصوبے کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا اور اب اس کی مجموعی لاگت تقریباً ایک ارب یورو، یعنی لگ بھگ 6 ارب برازیلین ریال، بتائی جا رہی ہے۔ یہ منصوبہ سربیا حکومت کی مالی معاونت سے مکمل کیا جا رہا ہے اور اپنی لاگت کے ساتھ ساتھ منفرد ڈیزائن کے باعث بھی عالمی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
یہ سٹیڈیم سربیا کے فٹ بال انفراسٹرکچر میں ایک بڑا خلا پُر کرے گا، کیونکہ اس وقت ملک میں ایسا کوئی سٹیڈیم موجود نہیں جو بیک وقت فیفا ورلڈ کپ اور یوئیفا کے بڑے مقابلوں کے معیار پر پورا اترتا ہو۔
52 ہزار نشستوں کی گنجائش کے ساتھ یہ نیا سٹیڈیم سربیا کو بڑے بین الاقوامی فٹ بال میچز کی میزبانی کے قابل بنا سکتا ہے۔ مستقبل میں یورپی مقابلوں، مشترکہ ٹورنامنٹ بولیوں اور اہم بین الاقوامی میچز کے لیے بھی یہ میدان استعمال کیا جا سکے گا۔ مقامی سطح پر ریڈ سٹار اور پارٹیزان جیسے بڑے کلبز بھی یورپی مقابلوں کے اہم میچز کے لیے اس سٹیڈیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
منصوبے کا باضابطہ سنگ بنیاد یکم مئی 2024 کو رکھا گیا تھا۔ حکام کے مطابق سٹیڈیم کی تکمیل 2026 کے آخر تک متوقع ہے، تاہم حتمی ڈیلیوری تعمیراتی رفتار اور شیڈول پر عملدرآمد سے مشروط ہو گی۔
اگر یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو گیا تو سربیا کا نیشنل سٹیڈیم دنیا کے منفرد ترین سپورٹس مقامات میں شامل ہو جائے گا، جہاں فٹ بال، جدید انجینئرنگ، لینڈ سکیپنگ اور شہری ڈیزائن کو ایک ہی بڑے منصوبے میں یکجا کیا گیا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں