ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

امریکا: معاشی بے یقینی نے گھروں کی تعمیر کو چھوٹی اور نسبتاً سستی مارکیٹوں کی  طرف دھکیل دیا

▫️ملٹی فیملی ہاؤسنگ سیکٹر مضبوط، بڑے میٹروپولیٹن مراکز میں اپارٹمنٹس کی تعمیر میں اضافہ ریکارڈ

واشنگٹن ڈی سی | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
معاشی بے یقینی، قرضوں کی بلند لاگت اور گھروں کی خریداری کی کم ہوتی استطاعت نے امریکہ کی ہوم بلڈنگ مارکیٹ کا رخ بدل دیا ہے، جس کے باعث نئی رہائشی تعمیرات بڑے میٹروپولیٹن مراکز سے نکل کر چھوٹی اور کم لاگت کمیونٹیز کی طرف منتقل ہو رہی ہیں۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف ہوم بلڈرز کے ہوم بلڈنگ جیوگرافی انڈیکس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران امریکہ بھر میں سنگل فیملی گھروں کی تعمیر کمزور رہی۔ یہ کمی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بلڈرز اور خریدار دونوں بلند مارگیج ریٹس، تعمیراتی لاگت میں اضافے اور فنانسنگ کی سخت شرائط کے باعث دباؤ کا شکار ہیں۔
سب سے زیادہ کمی ملک کی بڑی شہری مارکیٹوں میں دیکھی گئی۔ بڑے میٹروپولیٹن کور کاؤنٹیز میں سنگل فیملی پرمٹس کی سرگرمی سالانہ بنیاد پر 16 فیصد کم ہوئی۔ یہ علاقے زمین کی بلند قیمتوں، محدود استطاعت اور خریداروں کی کمزور مالی گنجائش کے باعث مسلسل دباؤ میں ہیں۔
صنعتی ماہرین کے مطابق سنگل فیملی گھروں کی تعمیر اب زیادہ آبادی والے شہری مراکز کے بجائے چھوٹے میٹروپولیٹن علاقوں، مضافاتی پٹیوں اور دیہی کمیونٹیز کی طرف منتقل ہو رہی ہے، جہاں زمین نسبتاً سستی اور رہائشی اخراجات زیادہ قابل برداشت ہیں۔ این اے ایچ بی کے چیئرمین بل اوونز کے مطابق سنگل فیملی تعمیرات کا رجحان مسلسل زیادہ گنجان آبادی والے مراکز سے نکل کر زیادہ affordable مارکیٹوں کی طرف جا رہا ہے۔
یہ رجحان کئی برسوں سے جاری تھا، تاہم وبا کے بعد اس میں تیزی آئی، جب بڑی تعداد میں گھرانوں نے بڑے شہروں سے باہر زیادہ جگہ، کم لاگت اور بہتر رہائشی مواقع تلاش کرنا شروع کیے۔ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں بڑے میٹروپولیٹن کور کاؤنٹیز کا سنگل فیملی پرمٹس میں حصہ صرف 14.7 فیصد رہا، جو ایک سال قبل 16 فیصد اور ایک دہائی قبل تقریباً 19 فیصد تھا۔
بڑی مضافاتی کاؤنٹیز کا مارکیٹ شیئر بھی بتدریج کم ہوا ہے، جبکہ چھوٹے میٹروپولیٹن اور دیہی علاقوں نے نئی ہوم کنسٹرکشن میں زیادہ حصہ حاصل کیا ہے۔ چھوٹے میٹرو علاقوں سے منسلک بیرونی کاؤنٹیز نے طویل مدت میں سب سے بہتر کارکردگی دکھائی، جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ گھرانے نسبتاً کم لاگت اور قابل حصول رہائشی مارکیٹوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔
قومی سطح پر دیہی علاقوں کے علاوہ سنگل فیملی تعمیرات میں سالانہ بنیاد پر 9.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ سست روی کسی ایک خطے تک محدود نہیں بلکہ وسیع تر ہاؤسنگ مارکیٹ ایڈجسٹمنٹ کا حصہ ہے۔
بلڈرز کا کہنا ہے کہ تعمیراتی مٹیریل کی بلند قیمتیں، فنانسنگ کی لاگت میں اضافہ اور affordability کا دباؤ طلب کو محدود کر رہے ہیں، اگرچہ کئی کمپنیاں خریداروں کو راغب کرنے کے لیے مراعات، قیمتوں میں کمی اور دیگر رعایتیں بھی دے رہی ہیں۔ این اے ایچ بی کے چیف اکانومسٹ رابرٹ ڈائیٹز کے مطابق تعمیراتی اور فنانسنگ لاگت بلڈرز کے لیے بڑی رکاوٹیں ہیں، جبکہ affordability کے مسائل اہل خریداروں کی تعداد کم کر رہے ہیں۔
اس کے برعکس ملٹی فیملی ہاؤسنگ سیکٹر نے پہلی سہ ماہی میں بہتر کارکردگی دکھائی۔ اپارٹمنٹس اور کنڈومینیمز کی تعمیر زیادہ تر بڑی جغرافیائی کیٹیگریز میں بڑھی، جس کی وجہ رینٹل ہاؤسنگ کی مسلسل طلب ہے، کیونکہ کئی گھرانے اب بھی اپنے گھر کی خریداری کی استطاعت نہیں رکھتے۔
بڑے میٹروپولیٹن کور کاؤنٹیز میں ملٹی فیملی تعمیرات سالانہ بنیاد پر 20.8 فیصد بڑھیں، جو شہری اپارٹمنٹ ڈویلپمنٹ کی مضبوط بحالی کو ظاہر کرتی ہیں۔ تمام نان رورل کاؤنٹیز میں ملٹی فیملی تعمیرات میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا، جس سے رینٹل مارکیٹ کی مضبوطی نمایاں ہوتی ہے۔
دیہی ملٹی فیملی مارکیٹس بھی مثبت رہیں، تاہم ان کی شرح نمو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں کم ہو کر 1.8 فیصد رہی۔ بڑے میٹروپولیٹن کور کاؤنٹیز ملٹی فیملی سیکٹر میں بدستور غالب رہیں، جن کا ملک بھر کی ملٹی فیملی تعمیرات میں حصہ ایک تہائی سے زیادہ رہا۔ بڑی مضافاتی کاؤنٹیز کا حصہ 26.9 فیصد جبکہ چھوٹے میٹرو کور مارکیٹس کا حصہ تقریباً 24 فیصد رہا۔
یہ متضاد رجحانات امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی تقسیم کو ظاہر کرتے ہیں۔ مہنگے شہری مراکز میں سنگل فیملی تعمیرات سست ہو رہی ہیں، جبکہ رینٹل طلب کی وجہ سے ملٹی فیملی ڈویلپمنٹ مضبوط ہے۔ تاہم ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ اگر شرح سود، فنانسنگ کی مشکلات اور ترقیاتی لاگت بدستور بلند رہیں تو مستقبل میں اپارٹمنٹ سیکٹر بھی دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں