ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

403 news articles

اپنی 125 ایکڑ اراضی پر ریاست قائم کرنے والے 21 سالہ برطانوی نوجوان کیلئے اقوام متحدہ ایوارڈ

▫️ ڈینیئل جیکسن نے 2019 میں کروشیا اور سربیا کے درمیان آزاد جمہوریہ وردیس کے قیام کا اعلان کیا، 400 شہریوں کا دعویٰ

نیو یارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزبرطانیہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان ڈینیئل جیکسن، جنہوں نے یورپ میں اپنی خود ساختہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، کو انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے اعتراف میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ...

نیو یارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ نوجوان ڈینیئل جیکسن، جنہوں نے یورپ میں اپنی خود ساختہ ریاست قائم کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، کو انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے اعتراف میں نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ تقریب کے دوران ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک پوسٹ کے مطابق ڈینیئل جیکسن کو یہ اعزاز ان کی خود ساختہ ریاست آزاد جمہوریہ وردیس (Free Republic of Verdis) کی جانب سے افریقی ملک آئیوری کوسٹ میں امدادی سرگرمیوں پر دیا گیا۔

9 اکتوبر 2026 کو منعقدہ تقریب میں یہ ایوارڈ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی اینڈ ڈپلومیسی ریسرچ نے پیش کیا۔ تقریب اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی، تاہم یہ اقوام متحدہ کا سرکاری ایوارڈ نہیں تھا۔

ڈینیئل جیکسن نے محض 14 سال کی عمر میں اپنے چند دوستوں کے ساتھ مل کر ایک الگ ریاست قائم کرنے کا تصور پیش کیا تھا۔ بعد ازاں 30 مئی 2019 کو انہوں نے دریائے ڈینیوب کے کنارے کروشیا اور سربیا کے درمیان واقع ایک علاقے پر آزاد جمہوریہ وردیس کے قیام کا اعلان کردیا۔

تقریباً 125 ایکڑ رقبے پر مشتمل اس علاقے کو نقشوں میں پاکٹ تھری کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ علاقہ کروشیا اور سربیا کے درمیان سرحدی تنازعے سے منسلک ہے اور جیکسن کا مؤقف ہے کہ دونوں ممالک اس مخصوص قطعۂ اراضی پر ملکیت کا دعویٰ نہیں کرتے۔

رپورٹ کے مطابق خود ساختہ ریاست وردیس کی انتظامیہ تقریباً 400 رجسٹرڈ شہریوں کا دعویٰ کرتی ہے، جبکہ اس کا الگ پرچم، پاسپورٹ، قوانین، آئین اور کابینہ بھی تشکیل دی جاچکی ہے۔

تاہم وردیس کو اقوام متحدہ یا عالمی برادری کی جانب سے ایک آزاد اور خودمختار ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔

ڈینیئل جیکسن اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے علاقے میں مستقل آبادکاری کی کوششیں بھی کامیاب نہیں ہوسکیں۔ کروشین حکام کی جانب سے علاقے تک رسائی پر پابندیوں کے باعث جیکسن اپنی خود ساختہ حکومت جلاوطنی میں چلا رہے ہیں۔

ان مشکلات کے باوجود وردیس کی انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر رابطے بڑھانے اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے ذریعے اپنی شناخت قائم کرنے کی کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

آئیوری کوسٹ میں امدادی سرگرمیوں کے اعتراف میں ایوارڈ حاصل کرنے کے علاوہ وردیس کے وزیر برائے انسانی امور جیفری لی نے 9 اکتوبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے متعلق نوجوانوں کے ایک فورم میں بھی شرکت کی، جہاں انہوں نے نوجوانوں کی شمولیت، انسانی امداد اور مستقبل کے منصوبوں پر اظہار خیال کیا۔

ڈینیئل جیکسن نے اس موقع پر کہا کہ کم عمری میں عالمی سطح کی تقریبات میں شرکت ان کے لیے ایک غیر معمولی تجربہ ہے اور وہ اب بھی ایسی شخصیات اور اہم بین الاقوامی اجتماعات کا حصہ بننے کے تجربے سے مانوس ہو رہے ہیں۔

وردیس کی انتظامیہ کے مطابق اسے دنیا بھر سے شہریت کے حصول کے لیے درخواستیں اور دلچسپی کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں، تاہم علاقائی تنازعے، سفارتی شناخت کے فقدان اور آبادکاری میں رکاوٹوں کے باعث اس خود ساختہ ریاست کا مستقبل بدستور غیر یقینی ہے۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں اکتوبر 2023 کے بعد سب سے بڑی سالانہ کمی

▫️ لائیڈز کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں قیمتیں سالانہ بنیاد پر 1.2 فیصد گر گئیں؛ ماہانہ کمی ماہرینِ معیشت کی توقعات سے زیادہ رہی

برطانیہ میں اکتوبر کے دوران مکانوں کی قیمتوں میں تین سال سے زائد عرصے کی سب سے بڑی سالانہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں