ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

403 news articles

میلان میں امریکی قونصل خانے کی تعمیر میں مبینہ مزدور استحصال، کمپنی 3 کروڑ یورو سے زائد بطور معاوضہ ادا کرے گی

▫️امریکی تعمیراتی کمپنی نے کارکنوں کو معاوضے اور اطالوی حکام کو ادائیگی پر اتفاق کر لیا، مقدمہ خارج کیے جانے کا امکان

گلوبل ہیڈ لائن میلان | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزمیلان میں نئے امریکی قونصل خانے کی تعمیر کے مقام پر کارکنوں کے مبینہ استحصال کی تحقیقات کے بعد امریکی تعمیراتی کمپنی کیڈیل کنسٹرکشن نے 30.941 ملین یورو (35.24 ملین ڈالر) ادا کرنے پر اتفاق...

گلوبل
ہیڈ لائن
میلان | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
میلان میں نئے امریکی قونصل خانے کی تعمیر کے مقام پر کارکنوں کے مبینہ استحصال کی تحقیقات کے بعد امریکی تعمیراتی کمپنی کیڈیل کنسٹرکشن نے 30.941 ملین یورو (35.24 ملین ڈالر) ادا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بات رائٹرز کی جانب سے دیکھی گئی ایک دستاویز میں سامنے آئی ہے۔

الاباما میں قائم کمپنی کارکنوں کو اوور ٹائم، رہائش کے اخراجات اور غیر مالی نقصانات کے ازالے کی مد میں تقریباً 20 ملین یورو ادا کرے گی۔ کمپنی اٹلی کے سماجی تحفظ کے ادارے ’آئی این پی ایس‘ کو 7 ملین یورو سے زائد جبکہ لیبر انسپکٹوریٹ کو تقریباً 4 ملین یورو بھی ادا کرے گی۔

تاہم کیڈیل کنسٹرکشن نے کسی غلطی کا اعتراف نہیں کیا۔ کمپنی کے ایگزیکٹو مائیکل اینجلو رانیئری کی جانب سے میلان پراسیکیوٹرز کے دفتر کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا کہ کمپنی کی جانب سے کی گئی ادائیگیوں کا مطلب کسی غلطی کا اعتراف نہیں ہے اور نہ ہی یہ حکام کی جانب سے پیش کیے گئے قانونی اور حقائق پر مبنی جائزوں کو تسلیم کرنے کے مترادف ہیں۔

کیڈیل کنسٹرکشن کی اطالوی یونٹ کو کارکنوں کے استحصال کے الزامات کے تحت تحقیقات کا سامنا ہے۔ 29 مئی کو اسے عدالتی نگرانی میں دے دیا گیا تھا۔ دو ہفتے بعد ایک جج نے اس فیصلے کی توثیق کر دی۔

میلان کے پراسیکیوٹرز کے دفتر اور اطالوی کارابینیری نے الزام عائد کیا کہ کمپنی نے نئی دہلی میں ایک ثالث کے ذریعے بھارت سے کارکنوں کو بھرتی کیا اور انہیں انتہائی طویل شفٹوں، کم اجرت، ناکافی حفاظتی سامان اور ملازمت سے برطرف کیے جانے کے مستقل خطرے کا سامنا رہا۔

معاملے سے براہ راست واقف دو ذرائع کے مطابق، معاہدے کے تحت تقریباً 500 کارکنوں کی ملازمت کی حیثیت بھی باقاعدہ بنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ 270 غیر ملکی کارکنوں کے رہائشی اجازت ناموں کو اطالوی ریاست کی جانب سے تسلیم کیا جائے گا، جبکہ برطرف کیے گئے 60 کارکنوں کو بے روزگاری الاؤنس دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ادائیگیاں مکمل ہونے کے بعد میلان کے پراسیکیوٹرز کی جانب سے کیڈیل کی اطالوی یونٹ کے خلاف مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کیے جانے کا امکان ہے۔ تحقیقات کے دوران گرفتار کیے گئے کیڈیل کے دو اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ پراسیکیوٹرز کی جانب سے پلی بارگین معاہدے کرنے کا بھی امکان ہے۔

کیڈیل نے جون میں جاری ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ عدالتی حکام کے ساتھ تعاون کر رہی ہے اور کارکنوں کے ساتھ منصفانہ برتاؤ اور انہیں مناسب اجرت کی ادائیگی کے لیے کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ میلان میں امریکی قونصل خانے کی تعمیر 2022 میں شروع ہوئی تھی۔ منصوبے کا ٹھیکا تقریباً 210 ملین ڈالر کا تھا اور اسے ابتدائی طور پر 2025 میں مکمل کیا جانا تھا، تاہم بعد میں تکمیل کی تاریخ بڑھا کر 2028 کر دی گئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک ترجمان نے جون میں بتایا تھا کہ امریکی قانون نافذ کرنے والے ادارے اطالوی حکام کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور ’’امریکی حکومت مزدوروں کے استحصال کو برداشت نہیں کرتی‘‘۔

یہ معاملہ میلان کے پراسیکیوٹر پاؤلو اسٹوراری کی جانب سے حالیہ برسوں میں کی جانے والی مزدوروں کے استحصال سے متعلق تحقیقات کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے۔

ان تحقیقات کے نتیجے میں 60 ہزار سے زائد کارکنوں کو مکمل ملازمت کے حقوق فراہم کیے گئے اور حکام ایک ارب یورو (1.1 ارب ڈالر) سے زائد رقم بھی وصول کر چکے ہیں۔ ان کارروائیوں کے باعث اٹلی میں اس حوالے سے بھی شدید بحث جاری ہے کہ آیا ملکی عدلیہ اپنے دائرۂ اختیار سے تجاوز کر رہی ہے۔ تعمیر میں مبینہ مزدور استحصال، کمپنی 3 کروڑ یورو سے زائد ادا کرے گی۔
ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں اکتوبر 2023 کے بعد سب سے بڑی سالانہ کمی

▫️ لائیڈز کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں قیمتیں سالانہ بنیاد پر 1.2 فیصد گر گئیں؛ ماہانہ کمی ماہرینِ معیشت کی توقعات سے زیادہ رہی

برطانیہ میں اکتوبر کے دوران مکانوں کی قیمتوں میں تین سال سے زائد عرصے کی سب سے بڑی سالانہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں