ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

چین میں پراپرٹی کی قیمتیں دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئیں، بڑے ڈویلپرز متاثر

▫️کیا ایسے حالات بھارت جیسی ابھرتی معیشتوں میں بھی پیدا ہوسکتے ہیں؟ ماہرین میں بحث زور پکڑ گئی

بیجنگ | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
چین کی پراپرٹی مارکیٹ ایک طویل اور شدید مندی کے دور سے گزر رہی ہے، جہاں بڑے شہروں میں رہائشی جائیدادوں کی قیمتیں گزشتہ تقریباً دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اس مسلسل گراوٹ نے عالمی سطح پر یہ بحث دوبارہ شروع کر دی ہے کہ آیا اس نوعیت کی صورتحال دیگر ابھرتی ہوئی معیشتوں خصوصاً بھارت میں بھی پیدا ہو سکتی ہے۔
بین الاقوامی ادارہ برائے بینک برائے بین الاقوامی تصفیات (BIS) کے حوالے سے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین کا افراطِ زر کے مطابق ایڈجسٹ کیا گیا رہائشی پراپرٹی پرائس انڈیکس 2025 کی آخری سہ ماہی میں کم ہو کر 86.79 پر آ گیا، جبکہ 2021 کے آخر میں یہ 113 کی بلند ترین سطح پر تھا۔ اس طرح تقریباً چار سال میں حقیقی لحاظ سے 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جسے ماہرین کسی اچانک بحران کے بجائے ایک طویل المدتی اور بتدریج “slow-moving contraction” قرار دے رہے ہیں۔
یہ مندی وسیع پیمانے پر دیکھنے میں آ رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 2025 کے پہلے دس ماہ میں چین میں رئیل اسٹیٹ سرمایہ کاری میں 14.7 فیصد کمی واقع ہوئی، جبکہ نئے گھروں کی فروخت مسلسل پانچویں سال بھی کم رہی۔ اس کے ساتھ ساتھ مکمل مگر غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کا ذخیرہ بڑھ کر 391 ملین مربع میٹر تک پہنچ گیا ہے، جو 2021 کے مقابلے میں تقریباً 72 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال مارکیٹ میں شدید اضافی رسد (oversupply) کی نشاندہی کرتی ہے۔
چین کی معیشت میں رئیل اسٹیٹ کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، جہاں ایک وقت میں یہ شعبہ جی ڈی پی کا تقریباً 25 فیصد حصہ بناتا تھا۔ تاہم موجودہ بحران نے نہ صرف مجموعی اقتصادی ترقی کو متاثر کیا ہے بلکہ عام شہریوں کی دولت پر بھی گہرا اثر ڈالا ہے، کیونکہ چینی گھرانوں کی بڑی اکثریت کے لیے جائیداد ہی بنیادی مالی اثاثہ سمجھی جاتی ہے۔
اس بحران نے بڑے ڈویلپرز کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔ ایورگرینڈ گروپ، جس پر 300 ارب ڈالر سے زائد قرض تھا، دیوالیہ ہو چکا ہے اور اسے ہانگ کانگ سٹاک ایکسچینج سے ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے۔ کنٹری گارڈن نے بھی اپنی مالی ذمہ داریوں میں ڈیفالٹ کیا ہے، جبکہ ویانکے جیسے بڑے اور نسبتاً مستحکم سمجھے جانے والے ادارے نے ریکارڈ نقصانات رپورٹ کیے ہیں اور بانڈ ادائیگیوں میں توسیع کی درخواست کی ہے۔
ان پیش رفتوں کے تناظر میں سوشل میڈیا پر یہ بحث زور پکڑ رہی ہے کہ آیا بھارت کی پراپرٹی مارکیٹ بھی اسی نوعیت کے دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔ بعض صارفین روپے کی قدر میں کمی، سٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ، روزگار کے غیر یقینی حالات اور مصنوعی ذہانت کے ممکنہ معاشی اثرات کو اس بحث سے جوڑ رہے ہیں۔
کچھ تجزیہ کاروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگرچہ بھارت میں ایکویٹی مارکیٹس میں نسبتاً سست روی دیکھی گئی ہے، تاہم کئی شہروں میں رہائشی جائیداد کی قیمتیں اب بھی بلند سطح پر برقرار ہیں، جس سے affordability اور valuation کے حوالے سے سوالات جنم لے رہے ہیں۔
اس کے باوجود ماہرین کی بڑی تعداد کے مطابق بھارت اور چین کے رئیل اسٹیٹ ماڈلز میں بنیادی فرق موجود ہے۔ بھارت میں ہاؤسنگ ڈیمانڈ آبادی میں اضافے، تیزی سے جاری اربنائزیشن اور بنیادی رہائشی ضروریات کی وجہ سے مسلسل مضبوط ہے، جبکہ کئی علاقوں میں طلب اب بھی رسد سے زیادہ ہے۔
ماہرین یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ اگرچہ کچھ خطرات جیسے آمدنی میں سست روی، بعض شہروں میں کرایہ منافع میں کمی، اور غیر رسمی سرمایہ کاری کے اثرات موجود ہیں، تاہم اس وقت بھارت میں چین جیسے بڑے پیمانے پر پراپرٹی بحران کے امکانات واضح نہیں ہیں۔
مجموعی طور پر تجزیہ کار اس بات پر متفق دکھائی دیتے ہیں کہ چین کا موجودہ بحران ایک اہم تنبیہ ضرور ہے، مگر بھارت کی مارکیٹ مختلف معاشی اور ساختی بنیادوں پر قائم ہے، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے رئیل اسٹیٹ حالات کا براہِ راست موازنہ کرنا آسان نہیں۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں