ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

برطانیہ کو بنیادی ڈھانچے کیلئے 258 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی کمی کا سامنا

▫️2030 تک ضروری منصوبوں کیلئے سرکاری سرمایہ کاری سالانہ 25 ارب پاؤنڈ بڑھانے یا نجی سرمایہ بڑے پیمانے پر متحرک کرنے کی ضرورت

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزبرطانیہ کو بنیادی ڈھانچے کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے 2030 تک تقریباً 258 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی، سکولوں، جیلوں اور دیگر اہم عوامی سہول...

لندن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
برطانیہ کو بنیادی ڈھانچے کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کیلئے 2030 تک تقریباً 258 ارب پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پانی، سکولوں، جیلوں اور دیگر اہم عوامی سہولتوں کیلئے درکار منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کیلئے حکومت کو سرکاری سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ یا نجی شعبے کے سرمایہ کو بڑے پیمانے پر متحرک کرنا ہوگا۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے سالانہ سرکاری سرمایہ کاری میں تقریباً 25 ارب پاؤنڈ اضافہ درکار ہوگا، جو موجودہ سطح کے مقابلے میں تقریباً 66 فیصد اضافے کے برابر ہے۔
کمیشن کی سربراہی برطانیہ کے نیشنل انفراسٹرکچر کمیشن کے سابق چیئرمین سر جان آرمٹ کررہے ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ملک کو آنے والے برسوں میں نئے آبی ذخائر، سکولوں، جیلوں اور دیگر اہم بنیادی ڈھانچے پر بھاری سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔
آبادی میں اضافے اور موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پانی کی دستیابی پر دباؤ بھی بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے نئے آبی ذخائر اور پانی کے نظام میں سرمایہ کاری کو مستقبل کی اہم ضروریات میں شمار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اگر بنیادی ڈھانچے کی تمام اضافی ضروریات صرف سرکاری وسائل اور ٹیکسوں سے پوری کی جائیں تو اس کا بوجھ عوام پر بھی پڑ سکتا ہے۔ تخمینے کے مطابق مطلوبہ اضافی سرمایہ کاری کیلئے ہر بالغ شہری پر سالانہ تقریباً 590 پاؤنڈ کے مساوی اضافی ٹیکس بوجھ پڑ سکتا ہے۔
دوسری جانب اگر حکومت یہ رقم بڑے پیمانے پر قرض لے کر فراہم کرتی ہے تو قومی قرض اور اس پر سود کے اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ اضافی قرض گیری کی صورت میں 2040 تک قرض پر سود کی سالانہ اضافی لاگت تقریباً 23 ارب پاؤنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔
رپورٹ میں برطانیہ کی بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کی موجودہ صورتحال پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ میں برطانیہ بنیادی ڈھانچے پر سرمایہ کاری کے اعتبار سے سب سے نچلی سطح پر ہے۔
ماہرین کے مطابق طویل منصوبہ بندی، منظوری کے پیچیدہ مراحل، پالیسی میں غیر یقینی اور سیاسی سطح پر خطرات مول لینے سے گریز نے بھی بڑے منصوبوں کی رفتار اور سرمایہ کاری کو متاثر کیا ہے۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت تنہا 258 ارب پاؤنڈ کے اس خلا کو پُر نہیں کرسکتی، اس لیے نجی سرمایہ کاروں، پنشن فنڈز اور دیگر طویل مدتی سرمایہ فراہم کرنے والے اداروں کو بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی جانب راغب کرنا ناگزیر ہوگا۔
رپورٹ میں منصوبوں کی منظوری کا عمل تیز کرنے، پالیسی میں استحکام پیدا کرنے اور سرکاری و نجی شعبے کی شراکت داری کیلئے زیادہ مؤثر نظام قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ سرمایہ کاروں کو طویل مدتی منصوبوں میں سرمایہ لگانے کا اعتماد دیا جاسکے۔
برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بندی بہتر بنانے، منصوبوں کی تکمیل میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور نجی سرمایہ کاری کیلئے مزید مواقع پیدا کرنے پر پہلے ہی کام کیا جارہا ہے۔
رپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ اگر سرمایہ کاری کا موجودہ خلا بروقت ختم نہ کیا گیا تو بڑھتی آبادی، موسمیاتی تبدیلی اور پرانے ہوتے بنیادی ڈھانچے کے باعث برطانیہ کو آنے والے برسوں میں عوامی خدمات اور معاشی ترقی کے محاذ پر مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں