ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

امریکہ: ہاؤسنگ سپلائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر، خریداروں کی طلب میں کمی

▫️مارکیٹ کا توازن بتدریج خریداروں کے حق میں تبدیل، بلند قیمتوں اور مارگیج ریٹس کے باعث خریدار محتاط: ریڈفن کی تجزیاتی رپورٹ

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کا توازن بتدریج خریداروں کے حق میں تبدیل ہو رہا ہے۔

نیویارک | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں ایسے شواہد سامنے آ رہے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مارکیٹ کا توازن بتدریج خریداروں کے حق میں تبدیل ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں نئی پراپرٹیز کی آمد چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، جبکہ بلند مکانات کی قیمتوں، مارگیج ریٹس اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث خریداروں کی طلب میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔
ریڈفن کے تازہ مارکیٹ تجزیے کے مطابق 23 اگست کو ختم ہونے والے چار ہفتوں کے دوران نئی لسٹنگز میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی پراپرٹیز کی تعداد اپریل کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اسی دوران فروخت کے لیے دستیاب گھروں کی مجموعی تعداد میں بھی ہفتہ وار بنیاد پر 0.5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد مئی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب زیرِ التوا گھروں کی فروخت میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 1.1 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ چھ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ اس صورتحال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ خریداروں کی ایک بڑی تعداد موجودہ حالات میں گھر خریدنے کے بجائے مارکیٹ سے باہر رہنے کو ترجیح دے رہی ہے۔
امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ میں بلند اخراجات خریداروں کے لیے سب سے بڑی رکاوٹوں میں شامل ہیں۔ درمیانی درجے کے امریکی گھر کی فروخت کی قیمت سالانہ بنیاد پر 1.9 فیصد بڑھ کر 400,000 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے باعث پہلے ہی بلند قرض لینے کی لاگت کا سامنا کرنے والے خاندانوں پر مالی دباؤ برقرار ہے۔
مارگیج ریٹس بھی خریداروں کے فیصلوں پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں۔ ریڈفن کے مطابق ہفتہ وار اوسط مارگیج ریٹ 6.65 فیصد رہا۔ اگرچہ یہ شرح دو ہفتے قبل ریکارڈ کیے گئے 6.69 فیصد کے عروج سے معمولی کم ہے، تاہم گزشتہ 13 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب برقرار ہے۔
معاشی غیر یقینی صورتحال بھی ہاؤسنگ سرگرمیوں کو متاثر کر رہی ہے۔ بعض ممکنہ خریدار گھروں کی خریداری مؤخر کر رہے ہیں اور انتظار کر رہے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں مارگیج ریٹس میں کمی آتی ہے یا نہیں۔ امریکی مالیاتی پالیسی کے آئندہ رخ سے متعلق اشاروں پر بھی خریدار اور سرمایہ کار گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
مارکیٹ میں گھروں کی بڑھتی ہوئی دستیابی اور خریداروں کی کم ہوتی طلب نے موجودہ خریداروں کو سودے بازی کے لیے زیادہ مضبوط پوزیشن فراہم کر دی ہے۔ ریڈفن کے مطابق امریکا کے کئی علاقوں میں مارکیٹ پہلے ہی خریداروں کے حق میں جا چکی ہے، جن میں میامی، نیش وِل اور ٹیکساس کے متعدد علاقے نمایاں ہیں۔
ان مارکیٹوں میں خریدار گھروں کی قیمتیں کم کروانے کے ساتھ ساتھ مختلف مراعات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ ان مراعات میں مارگیج ریٹ کم کروانے کے لیے مالی سہولت، کلوزنگ اخراجات میں تعاون اور گھر کے معائنے کے بعد سامنے آنے والی ضروری مرمت کا خرچ برداشت کرنا شامل ہو سکتا ہے۔
موجودہ صورتحال میں موسمِ گرما کے اختتام کا عرصہ بھی خریداروں کے لیے نسبتاً بہتر موقع فراہم کر رہا ہے۔ ریڈفن کے ایک علیحدہ تجزیے کے مطابق اگست کے آخری دن اور ستمبر کے ابتدائی ہفتے امریکا کے 11 بڑے میٹرو علاقوں میں گھر خریدنے کے لیے رعایت حاصل کرنے کے حوالے سے سازگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان علاقوں میں کیلیفورنیا کے مختلف حصے، سیئٹل اور نیویارک سٹی کے دو مضافاتی علاقے بھی شامل ہیں۔
ریڈفن کے شعبہ اقتصادی تحقیق کے سربراہ چن ژاؤ کے مطابق خریدار لیبر ڈے کے بعد مارکیٹ میں ممکنہ تیزی آنے سے قبل موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ان کے مطابق کئی ہفتوں سے مارکیٹ میں موجود گھروں پر خریداروں کو خصوصی توجہ دینی چاہیے، کیونکہ ایسے گھروں کے مالکان قیمت کم کرنے یا دیگر مراعات دینے پر زیادہ آمادہ ہو سکتے ہیں۔
مارکیٹ کے موجودہ رجحانات فروخت کنندگان کے لیے بھی اہم پیغام رکھتے ہیں۔ گھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور خریداروں کی محتاط رویے کے باعث زائد قیمت مقرر کرنے والے مالکان کو اپنی پراپرٹی فروخت کرنے میں زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق فروخت کنندگان کو چاہیے کہ وہ گھر کی قیمت مقرر کرتے وقت ایک یا دو سال قبل پڑوس میں فروخت ہونے والی پراپرٹیز کی قیمتوں پر انحصار کرنے کے بجائے موجودہ مارکیٹ حالات کو مدنظر رکھیں۔ درست قیمت مقرر کرنا نہ صرف سنجیدہ خریداروں کو متوجہ کرنے میں مدد دے سکتا ہے بلکہ پراپرٹی کے طویل عرصے تک مارکیٹ میں رہنے کے خطرے کو بھی کم کر سکتا ہے۔
تازہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ فروخت کنندگان کے لیے نسبتاً زیادہ مسابقتی جبکہ سنجیدہ خریداروں کے لیے زیادہ سازگار مرحلے میں داخل ہو رہی ہے۔ اگر پراپرٹی کی سپلائی میں اضافہ اور خریداروں کی طلب میں کمی کا رجحان برقرار رہتا ہے تو آنے والے ہفتوں میں خریداروں کو قیمتوں اور دیگر شرائط پر مزید بہتر سودے بازی کی طاقت حاصل ہو سکتی ہے۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں