ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

404 news articles

امریکا میں گھروں کی قلت سے نمٹنے کیلئے تعمیراتی روبوٹس میدان میں آ گئے

▫️ملک میں تقریباً 12 لاکھ گھروں کی کمی اور لاکھوں ہنرمند کارکنوں کی ضرورت، خودکار مشینیں تعمیراتی غلطیاں کم کرنے اور بار بار دہرائے جانے والے کام تیز کرنے لگیں

واشنگٹن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوزامریکا میں گھروں کی بڑھتی ہوئی قلت اور تعمیراتی شعبے میں ہنرمند کارکنوں کی کمی کے باعث روبوٹس اور خودکار مشینوں کا استعمال بڑھ رہا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح تعمیراتی مقام پر تمام کا...

واشنگٹن | ری نیوز انٹرنیشنل ڈیسک نیوز
امریکا میں گھروں کی بڑھتی ہوئی قلت اور تعمیراتی شعبے میں ہنرمند کارکنوں کی کمی کے باعث روبوٹس اور خودکار مشینوں کا استعمال بڑھ رہا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانوں کی طرح تعمیراتی مقام پر تمام کام انجام دینے والے روبوٹس ابھی مستقبل کی بات ہیں۔
امریکا کی رہائشی تعمیراتی صنعت پر ایک جانب زیادہ گھر تعمیر کرنے کا دباؤ ہے جبکہ دوسری جانب ہنرمند افرادی قوت کی دستیابی ایک بڑا مسئلہ بنتی جارہی ہے۔ اسی صورتحال نے تعمیراتی کمپنیوں کو روبوٹکس، خودکاری اور کارخانوں میں پہلے سے تیار ہونے والے تعمیراتی حصوں کی جانب متوجہ کیا ہے۔
نیشنل ایسوسی ایشن آف ہوم بلڈرز کے 2026 کے رہائشی شعبے کے جائزے کے مطابق امریکا کو تقریباً 12 لاکھ مزید گھروں کی ضرورت ہے۔ 2025 کے اختتام تک تعمیراتی شعبے میں تقریباً 3 لاکھ ملازمتیں خالی تھیں، جبکہ صنعت کو توسیع، کارکنوں کی سبکدوشی اور پیشہ چھوڑنے والوں کی جگہ لینے کیلئے ہر سال تقریباً 7 لاکھ 40 ہزار کارکنوں کو اس شعبے میں لانے کی ضرورت ہے۔
افرادی قوت کی قلت نے امریکی تعمیراتی صنعت کے پہلے سے موجود پیداواری مسئلے کو مزید سنگین کردیا ہے۔ نیشنل ایسوسی ایشن آف ہوم بلڈرز کے چیف اکانومسٹ رابرٹ ڈیٹز کے مطابق 1993 سے رہائشی تعمیرات کی پیداواری صلاحیت میں صرف تقریباً 16 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ اسی عرصے کے دوران مجموعی امریکی معیشت میں پیداواری صلاحیت 50 فیصد سے زیادہ بڑھی۔
ڈیٹز کے مطابق افرادی قوت کی کمی سے گھر تعمیر کرنے والی کمپنیوں کو بلند اخراجات اور کم پیداوار کی صورت میں سالانہ تقریباً 11 ارب ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے۔ کارکنوں کی قلت اوسط گھر کی تعمیر مکمل ہونے کے عرصے میں تقریباً دو ماہ کا اضافہ بھی کررہی ہے۔
اس کے باوجود ماہرین تعمیراتی روبوٹس کو فوری اور مکمل حل قرار دینے سے گریز کررہے ہیں۔ ڈیٹز کے مطابق اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ روبوٹکس نے امریکی رہائشی تعمیرات کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں نمایاں تبدیلی پیدا کردی ہے۔ گھروں کی قلت صرف افرادی قوت کا مسئلہ نہیں بلکہ زمین کی دستیابی، تعمیراتی ضوابط، رسدی زنجیر، مالی وسائل اور بڑھتے اخراجات بھی نئے گھروں کی تعمیر میں رکاوٹ ہیں۔
اب تک سب سے مؤثر نتائج انسان نما روبوٹس کے بجائے مخصوص کام انجام دینے والی مشینوں سے سامنے آئے ہیں۔ یہ مشینیں تعمیراتی غلطیوں کی نشاندہی اور روک تھام، مختلف کاریگروں کے کام میں بہتر ہم آہنگی اور بار بار دہرائے جانے والے کاموں کو خودکار بنانے میں مدد دے رہی ہیں۔
تعمیراتی صنعت کا ایک حصہ کام کو روایتی تعمیراتی مقام سے کارخانوں کے نسبتاً منظم ماحول میں منتقل کرنے پر بھی توجہ دے رہا ہے، جہاں عمارتوں کے مختلف حصے پہلے سے تیار کرکے بعد میں تعمیراتی مقام پر نصب کیے جاسکتے ہیں۔ ایسے ماحول میں خودکار مشینوں کا استعمال نسبتاً آسان اور زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔
ڈسٹی روبوٹکس کی بانی ٹیسا لاؤ کے مطابق کارخانوں کو خودکار بنانا نسبتاً آسان ہے کیونکہ وہاں روبوٹ ایک ہی ماحول میں ایک کام بار بار انجام دے سکتے ہیں، لیکن تعمیراتی مقام ہر روز تبدیل ہوتا رہتا ہے اور روبوٹ جس جگہ کام کررہا ہوتا ہے وہ جگہ خود مسلسل تعمیر اور تبدیل ہورہی ہوتی ہے۔
فلوریڈا کی تعمیراتی کمپنی کوسٹل کنسٹرکشن کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر پیٹرک مرفی کے مطابق ہر تعمیراتی منصوبہ دوسرے سے مختلف ہوسکتا ہے۔ عمارت کا نقشہ، زمین کی حالت، معمار، ذیلی ٹھیکیدار، تعمیراتی سامان اور مالک کی ضروریات بدلنے سے ایک ہی خودکار طریقہ ہر منصوبے پر نافذ کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق روبوٹکس مخصوص تعمیراتی منصوبوں پر وقت اور لاگت بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، لیکن موجودہ پیمانے پر اس کے فوائد ابھی اتنے وسیع نہیں کہ امریکا میں گھروں کی قومی سطح کی قلت کو نمایاں طور پر کم کرسکیں۔
یوں امریکی تعمیراتی صنعت میں روبوٹس کی آمد شروع ہوچکی ہے، مگر مستقبل قریب میں مکمل گھر تعمیر کرنے والے انسان نما روبوٹس کی فوج انسانی مستریوں، بڑھئیوں، بجلی کے کاریگروں اور دیگر ہنرمند کارکنوں کی جگہ لیتی دکھائی نہیں دیتی۔
دبئی میں جائیداد کی ملکیت منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم

▫️ خریدار کو ایڈوانس رقم کی واپسی کے ساتھ مساوی معاوضہ دینے کا حکم، مکمل ادائیگی تک سالانہ 5 فیصد سود بھی ادا کرنا ہوگا

دبئی کی ابتدائی عدالت نے دبئی ہلز میں واقع 7 لاکھ درہم مالیت کی جائیداد کی ملکیت خریدار کے نام منتقل نہ کرنے پر فروخت کنندہ کو مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار درہم ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں