ری نیوز پر واپس جائیں

عالمی ریئل اسٹیٹ خبریں

403 news articles

ہانگ کانگ میں تعمیراتی ٹھیکوں میں ملی بھگت پر 10 سال قید اور ایک کروڑ ہانگ کانگ ڈالر جرمانے کی تجویز

▫️ 168 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والی رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کی تحقیقاتی رپورٹ جاری، تعمیراتی نگرانی، حفاظتی انتظامات اور سرکاری اداروں کی کارکردگی میں سنگین خامیوں کی نشاندہی

ہانگ کانگ | ری نیوز گلوبل ڈیسکہانگ کانگ حکومت نے رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی سے 168 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تعمیراتی شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کردیا ہے۔

ہانگ کانگ | ری نیوز گلوبل ڈیسک

ہانگ کانگ حکومت نے رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی سے 168 افراد کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تعمیراتی شعبے میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کردیا ہے۔ حکومت نے عمارتوں کی مرمت اور تزئین و آرائش کے ٹھیکوں میں ملی بھگت کو فوجداری جرم قرار دینے، ملوث افراد کو 10 سال تک قید اور ایک کروڑ ہانگ کانگ ڈالر تک جرمانے کی سزا دینے کی تجویز پیش کی ہے۔

29 اکتوبر 2026 کو جاری ہونے والی آزاد تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں تعمیراتی ٹھیکوں کی نگرانی، حفاظتی انتظامات، ناقص تعمیراتی مواد کے استعمال اور متعلقہ سرکاری اداروں کی کارکردگی میں سنگین خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ تحقیقات 26 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع وانگ فوک کورٹ (Wang Fuk Court) کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی آگ کے بعد شروع کی گئی تھیں۔ آتشزدگی نے مرمت کے مراحل سے گزرنے والی سات رہائشی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جس کے نتیجے میں 168 افراد ہلاک اور ہزاروں رہائشی بے گھر ہوگئے تھے۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق آتشزدگی کا ممکنہ سبب سگریٹ جیسی کوئی سلگتی ہوئی چیز تھی، تاہم آگ کے تیزی سے پھیلنے میں غیر معیاری اور آتش گیر تعمیراتی مواد نے اہم کردار ادا کیا۔ عمارتوں کے بیرونی حصوں پر نصب حفاظتی جالیوں، فوم بورڈز، آگ بجھانے اور خبردار کرنے کے نظام میں خامیوں اور ناقص نگرانی نے حادثے کی شدت میں اضافہ کیا۔رپورٹ میں تعمیراتی کمپنی پریسٹیج کنسٹرکشن اینڈ انجینئرنگ اور منصوبے کی مشاورتی کمپنی ول پاور آرکیٹیکٹس کی کارکردگی پر سنگین اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق متعلقہ کمپنیوں نے حفاظتی خطرات کی مناسب نگرانی نہیں کی اور رہائشیوں کی جانب سے سامنے آنے والی شکایات پر مؤثر اقدامات نہیں کیے۔

کمیٹی نے ہانگ کانگ کے چار سرکاری اداروں کی نگرانی میں بھی خامیوں کی نشاندہی کی، جن میں ہاؤسنگ بیورو کا انڈیپنڈنٹ چیکنگ یونٹ، بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ، فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ اور لیبر ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حادثے پر معذرت کرتے ہوئے تعمیراتی نگرانی کے نظام میں بنیادی تبدیلیوں کا اعلان کیا۔ ہاؤسنگ سیکریٹری ونی ہو نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حکومت کے مطابق مجوزہ قانون کے تحت عمارتوں کی مرمت اور تعمیراتی منصوبوں کے ٹھیکوں میں بولی کی ملی بھگت کو باقاعدہ جرم قرار دیا جائے گا۔ اس کے لیے مسابقتی قوانین اور منظم جرائم سے متعلق قانون میں ترامیم کی جائیں گی، جبکہ مجوزہ زیادہ سے زیادہ سزا 10 سال قید اور ایک کروڑ ہانگ کانگ ڈالر جرمانہ ہوگی۔ جرمانے کی مالیت غیر قانونی منافع یا کاروباری حجم کی بنیاد پر بھی مقرر کی جاسکے گی۔ تعمیراتی ٹھیکوں میں بدعنوانی اور منظم ملی بھگت کی تحقیقات کے لیے پولیس، انڈیپنڈنٹ کمیشن اگینسٹ کرپشن اور کمپیٹیشن کمیشن پر مشتمل مشترکہ ٹاسک فورس بنانے کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ عمارتوں کے مالکان کو مرمت، ٹھیکیداروں کے انتخاب اور تکنیکی نگرانی میں معاونت فراہم کرنے کے لیے بلڈنگ مینٹیننس سپورٹ اینڈ سروسز کونسل قائم کی جائے گی۔ اس منصوبے کے ابتدائی اخراجات اور متعلقہ معاونت کے لیے 30 کروڑ ہانگ کانگ ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔

حکومت نے تعمیراتی اور مرمتی منصوبوں کے ریکارڈ، خلاف ورزیوں اور متعلقہ معلومات کو ایک مرکزی نظام میں جمع کرنے کی تجویز بھی دی ہے تاکہ متعلقہ اداروں کے درمیان معلومات کا تبادلہ بہتر بنایا جاسکے اور تعمیراتی سرگرمیوں کی نگرانی مؤثر ہو۔ہانگ کانگ کے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ نے آتشزدگی سے متعلق تعمیراتی کاموں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر دو کمپنیوں اور چار افراد کے خلاف مجموعی طور پر 259 الزامات کے تحت قانونی کارروائی بھی شروع کر رکھی ہے۔ ان الزامات میں غیر معیاری تعمیراتی مواد کے استعمال اور مرمت کے کاموں کی مناسب نگرانی نہ کرنے جیسے معاملات شامل ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ مجوزہ اصلاحات کے ذریعے تعمیراتی شعبے میں شفافیت، رہائشی عمارتوں کی حفاظت اور متعلقہ اداروں کے احتساب کو بہتر بنایا جائے گا۔ تاہم نئے فوجداری قوانین اور مجوزہ سزاؤں کے نفاذ کے لیے قانون سازی ضروری ہوگی۔

ویتنام میں رئیل اسٹیٹ کاروبار سے متعلق نئے قانون کی منظوری، پراپرٹی مارکیٹ کے لیے ضوابط مزید سخت

▫️ قومی اسمبلی نے 471 ووٹوں سے ترمیمی قانون منظور کر لیا، ڈویلپرز کی مالی ذمہ داریوں، جائیداد کی خرید و فروخت اور مالیاتی شفافیت کے لیے نئی شرائط متعارف

ویتنام کی قومی اسمبلی نے پراپرٹی مارکیٹ میں شفافیت بڑھانے، سرمایہ کاروں اور ڈویلپرز کی جوابدہی یقینی بنانے اور جائیداد خریداروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے رئیل اسٹیٹ بزنس سے متعلق ترمیمی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پراپرٹی مارکیٹ میں مندی برقرار رہنے کا امکان، مکانات کی قیمتوں میں 2027 تک مزید کمی متوقع

▫️ اضافی رہائشی یونٹس اور گھریلو آمدن میں سست رفتار اضافے کے باعث 2026 میں مکانات کی قیمتیں 2.8 فیصد اور 2027 میں مزید 0.5 فیصد کم ہونے کی پیش گوئی

چین کی ہاؤسنگ مارکیٹ میں 2027 تک دباؤ برقرار رہنے کا امکان ہے، جہاں جائیدادوں کی گرتی قیمتیں، غیر فروخت شدہ رہائشی یونٹس کی بڑی تعداد اور گھریلو آمدن میں بہتری کی کمزور توقعات مارکیٹ کی بحالی میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔

سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کا مکان 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں نیلام

▫️ چار بیڈ رومز پر مشتمل تاریخی وکٹورین طرز کے مکان کی نیلامی میں 11 خریداروں کی رجسٹریشن، بلند شرحِ سود اور جائیدادوں کی گرتی قیمتوں کے باوجود مکان مقررہ کم از کم قیمت سے 3 لاکھ 10 ہزار ڈالر زائد میں فروخت

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پراپرٹی مارکیٹ کی سست روی کے باوجود پیڈنگٹن کے علاقے میں چار بیڈ رومز پر مشتمل وکٹورین طرز کا مکان نیلامی کے دوران 33 لاکھ 10 ہزار آسٹریلوی ڈالر میں فروخت ہو گیا۔

امریکی ہاؤسنگ مارکیٹ کی بحالی کا انحصار رہن قرضوں پر شرحِ سود میں کمی پر ہوگا: سروے رپورٹ

▫️ تقریباً دو تہائی رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے مطابق خریداروں کی طلب میں نمایاں اضافے کیلئے 30 سالہ رہن قرضوں کی شرحِ سود 6 فیصد سے کم ہونا ضروری ہے

امریکا کی ہاؤسنگ مارکیٹ کی پائیدار بحالی کا انحصار رہن قرضوں کی شرحِ سود میں کمی پر ہوگا۔

مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب سے ہانگ کانگ میں لگژری گھروں کی قیمتیں 5.3 فیصد بڑھ گئیں

▫️ تیسری سہ ماہی میں پرائمری مارکیٹ کے 72 فیصد اور سیکنڈری مارکیٹ کے 68 فیصد لگژری سودوں میں مین لینڈ چینی خریدار شامل تھے

پراپرٹی کنسلٹنسی سی بی آر ای کے مطابق، ہانگ کانگ کی لگژری رہائشی مارکیٹ میں قیمتوں میں اصافہ ہوا اور انتہائی مہنگی جائیدادوں کے سودوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ مین لینڈ چینی خریداروں کی طلب مارکیٹ کو سہارا دیتی رہی۔

ریاض: سرکاری اور نجی ہاؤسنگ منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھنے لگی

▫️ ساکانی پلیٹ فارم کے ذریعے تین ماہ میں 15 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ فراہم کئے گئے: سعودی وزارت بلدیات و ہاؤسنگ

عالمی جغرافیائی سیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتِ حال کے باوجود سعودی عرب کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

فروخت کنندگان کے انتظار کے باعث نیوزی لینڈ کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار

▫️ اوسط طلبی قیمتوں میں 2.7 فیصد کمی؛ اکتوبر میں نیلامی کیلئے پیش کی گئی جائیدادوں کا تناسب سات برس کی کم ترین سطح پر

نیوزی لینڈ میں غیریقینی صورتِ حال کے باعث بعض فروخت کنندگان نے اپنی جائیدادیں فروخت کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا، جس سے اکتوبر میں ملک بھر کی ہاؤسنگ مارکیٹ جمود کا شکار رہی۔

مانچسٹر | جی ایم سی اے کا نیشنل ہاؤسنگ بینک سے معاہدہ، 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہموار

▫️ فنڈنگ سے گریٹر مانچسٹر میں نئے گھروں اور مخلوط استعمال کے ترقیاتی منصوبوں کو مدد مل سکتی ہے؛ ہر منصوبہ بینک کی جانچ پڑتال اور منظوری سے مشروط ہوگا

گریٹر مانچسٹر کمبائنڈ اتھارٹی (جی ایم سی اے) نے ہومز انگلینڈ کے نیشنل ہاؤسنگ بینک (این ایچ بی) کے ساتھ ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت خطے میں ہاؤسنگ اور شہری تجدید کے منصوبوں کے لیے 500 ملین پاؤنڈ تک سرمایہ کاری کی راہ ہ...

برطانیہ میں مکانوں کی قیمتوں میں اکتوبر 2023 کے بعد سب سے بڑی سالانہ کمی

▫️ لائیڈز کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں قیمتیں سالانہ بنیاد پر 1.2 فیصد گر گئیں؛ ماہانہ کمی ماہرینِ معیشت کی توقعات سے زیادہ رہی

برطانیہ میں اکتوبر کے دوران مکانوں کی قیمتوں میں تین سال سے زائد عرصے کی سب سے بڑی سالانہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Real Estate Insights

تمام خبریں دیکھیں