ری نیوز پر واپس جائیں

ریئل اسٹیٹ تجزیے

27 news articles

کراچی کا ناقابل رہائش شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہونا باعث حیرت نہیں

محمد فیصل سلہریا

کراچی کا دنیا کے ان شہروں کی تازہ فہرست میں شامل ہونا شاید کسی کے لیے حیرت کی بات نہ ہو جو رہائش کے زیادہ قابل نہیں سمجھے جاتے۔ ایک حالیہ رپورٹ میں کراچی کو 173 شہروں کی فہرست میں 170ویں نمبر پر دکھایا گیا ہے ۔ کئی دہائیوں سے یہ شہر پانی کی قلت، ٹوٹی سڑکوں، ناکافی پبلک ٹرانسپورٹ، ناقص صفائی، غیر منظم تعمیرات اور کمزور بلدیاتی خدمات کا سامنا کر رہا ہے۔
تاہم یہ معاملہ صرف شہری سہولتوں یا عالمی درجہ بندی تک محدود نہیں۔ کسی شہر کا قابلِ رہائش ہونا اس کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ، جائیدادوں کی حقیقی قدر، کرایوں، تعمیراتی منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مستقبل سے براہِ راست تعلق رکھتا ہے۔
لوگ صرف ایک گھر، فلیٹ یا پلاٹ نہیں خریدتے۔ وہ اس علاقے کی سڑک، پانی، سیوریج، بجلی، ٹرانسپورٹ، سکول، ہسپتال، امن اور روزگار تک رسائی بھی خرید رہے ہوتے ہیں۔ اگر یہ بنیادی سہولتیں مسلسل کم ہوتی جائیں ہوں تو اچھی عمارتیں اور مہنگے رہائشی منصوبے بھی محفوظ اور پائیدار سرمایہ کاری کو متوجہ نہیں کر پاتے۔۔
اکانومسٹ انٹیلی جنس یونٹ کا تازہ "گلوبل لائیویبلٹی انڈیکس" دراصل انہی مسائل کو اعدادوشمار میں ظاہر کرتا ہے جن کا کراچی کے شہری روزانہ سامنا کرتے ہیں۔ ٹریفک کا دباؤ، ناکافی طبی سہولتیں، خراب بنیادی ڈھانچہ، غیر معیاری شہری خدمات اور امن و استحکام سے متعلق خدشات شہر کے مجموعی معیار زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔
رئیل اسٹیٹ کے نقطۂ نظر سے یہ صورتحال کئی اہم سوال پیدا کرتی ہے۔ کیا کسی علاقے میں صرف جائیداد کی بلند قیمت اس کی حقیقی قدر ثابت کرتی ہے؟ کیا وہ رہائشی منصوبہ کامیاب قرار دیا جا سکتا ہے جہاں پانی ٹینکروں سے خریدنا پڑے؟ کیا ایسا فلیٹ محفوظ سرمایہ کاری ہے جہاں فائر سیفٹی، پارکنگ، نکاسی آب اور ہنگامی راستوں کے مناسب انتظامات نہ ہوں؟
کراچی کی پراپرٹی مارکیٹ میں قیمت اور رہائشی معیار کے درمیان فرق مسلسل بڑھ رہا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں مکانات، فلیٹس اور پلاٹس مہنگے ہوئے ہیں، لیکن بنیادی سہولتوں میں اسی رفتار سے بہتری نہیں آئی۔ نتیجتاً خریدار مہنگی جائیداد حاصل کرنے کے بعد بھی پانی، بجلی، ٹرانسپورٹ، سکیورٹی اور صفائی کے لیے الگ خرچ کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔
'کے فور' پانی کی فراہمی کا منصوبہ اس مسئلے کی ایک واضح مثال ہے۔ کراچی میں پانی کی شدید قلت کم کرنے کے لیے شروع کیے گئے اس بڑے منصوبے کے پہلے مرحلے کی تکمیل اب قانونی رکاوٹوں، اداروں کے درمیان رابطے کی کمی اور عملی مشکلات کے باعث 2029 کے آخر تک متوقع ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ منصوبے مکمل ہونے تک شہر کی آبادی اور پانی کی طلب مزید بڑھ چکی ہوگی۔ خدشہ ہے کہ جس گنجائش کو آج کافی سمجھا جا رہا ہے، وہ منصوبہ مکمل ہونے تک شہر کی ضروریات سے کم پڑ جائے گا۔
پانی کی کمی براہِ راست پراپرٹی مارکیٹ کو متاثر کرتی ہے۔ ایسے علاقوں میں رہائشی اخراجات بڑھتے ہیں، کرایہ دار متبادل جگہیں تلاش کرتے ہیں، عمارتوں کی دیکھ بھال مشکل ہوتی ہے اور نئے منصوبوں کے لیے اضافی انفرااسٹرکچر درکار ہوتا ہے۔ بعض جگہوں پر جائیداد کی قیمت کاغذوں میں بڑھتی رہتی ہے، لیکن وہاں رہنے کی حقیقی لاگت بھی تیزی سے بڑھ جاتی ہے۔
پاکستان میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا ایک تشویشناک طریقہ بن چکا ہے۔ پہلے بحران کو تسلیم کیا جاتا ہے، پھر منصوبے کا اعلان ہوتا ہے، بعد میں فنڈز کی کمی، قانونی مسائل، انتظامی اختلافات اور نئی کمیٹیوں کے باعث کام تاخیر کا شکار ہو جاتا ہے۔ منصوبہ مکمل ہونے تک اکثر مسئلہ پہلے سے کہیں بڑا ہو چکا ہوتا ہے۔
کراچی کے لیے یہ تاخیر خاص طور پر نقصان دہ ہے، کیونکہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا شہر، اہم بندرگاہ، مالیاتی مرکز اور تجارتی سرگرمیوں کا بنیادی مرکز ہے۔ اس شہر کی سڑکوں، پانی، ٹرانسپورٹ اور بلدیاتی نظام میں خرابی کا اثر صرف شہریوں پر نہیں بلکہ صنعت، تجارت، روزگار اور قومی معیشت پر بھی پڑتا ہے۔
ٹریفک کا دباؤ سامان کی نقل و حمل مہنگی کرتا ہے۔ پانی کی قلت صنعتوں اور رہائشی منصوبوں کے اخراجات بڑھاتی ہے۔ خراب سڑکیں کاروباری علاقوں تک رسائی محدود کرتی ہیں، جبکہ کمزور بلدیاتی نظام مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔
یہ تمام مسائل شہر کی کمرشل اور رہائشی جائیدادوں پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ جہاں بہتر رابطہ سڑکیں، پانی، نکاسی آب اور پبلک ٹرانسپورٹ موجود ہو وہاں زمین اور عمارتوں کی طلب بڑھتی ہے۔ اس کے برعکس ناقص انفرااسٹرکچر والے علاقوں میں قیمتیں غیر یقینی، تعمیراتی اخراجات زیادہ اور سرمایہ کاری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
پارلیمانی کمیٹی کے سامنے ہونے والی ایک حالیہ بحث نے بھی اہم ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز کی کمی کا مسئلہ سامنے رکھا۔ سندھ سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے وفاقی فنڈز کی ناکافی فراہمی کی شکایت کی، جبکہ حکام نے تسلیم کیا کہ مالی مشکلات کے باعث جاری منصوبے بار بار متاثر ہوتے ہیں۔
چاہے معاملہ 'کے فور' پانی منصوبے کا ہو، ایم سکس موٹروے کا یا شہر کے کسی بڑے ٹرانسپورٹ اور انفرااسٹرکچر منصوبے کا، مسلسل تاخیر رئیل اسٹیٹ کی منصوبہ بندی کو بھی غیر یقینی بناتی ہے۔ ڈویلپرز، خریدار اور سرمایہ کار ایسے منصوبوں کی بنیاد پر فیصلے کرتے ہیں جن کی تکمیل کی تاریخیں بعد میں بار بار تبدیل ہو جاتی ہیں۔
کراچی کا ایک بنیادی مسئلہ مختلف اداروں کے درمیان تقسیم شدہ اختیارات بھی ہیں۔ زمین، تعمیرات، پانی، سڑکوں، صفائی، ٹرانسپورٹ اور بلڈنگ کنٹرول کی ذمہ داریاں متعدد اداروں کے پاس ہیں۔ جب اختیارات واضح نہ ہوں تو جواب دہی بھی کمزور ہو جاتی ہے۔
اسی ادارہ جاتی تقسیم کا نتیجہ غیر منظم شہری پھیلاؤ، غیر قانونی تعمیرات، کمزور بلڈنگ کنٹرول، ناقص ماسٹر پلاننگ اور رہائشی علاقوں میں بے ترتیب کمرشل سرگرمیوں کی صورت میں سامنے آتا ہے۔
کراچی کے شہری اور کاروباری طبقے بہتر حالات کے حقدار ہیں۔ قومی معیشت کو سہارا دینے والے شہر میں پانی، ٹرانسپورٹ، صفائی، محفوظ عمارتیں اور قابلِ اعتماد بلدیاتی خدمات کسی اضافی سہولت کے بجائے بنیادی ضرورت ہیں۔
تازہ قابلِ رہائش شہروں کی درجہ بندی کو صرف عالمی سطح پر شرمندگی کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے۔ یہ پاکستان کے اندر احتساب کا سوال بھی ہے۔ شہر کے لیے برسوں سے رپورٹس تیار کی گئیں، کمیٹیاں قائم ہوئیں، منصوبے منظور ہوئے اور تکمیل کی تاریخیں بدلتی رہیں، لیکن شہری زندگی میں مطلوبہ تبدیلی نظر نہیں آئی۔
کراچی کو مزید تشخیص اور وعدوں کے بجائے مؤثر شہری حکمرانی، واضح ماسٹر پلان، مسلسل بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور اداروں کے درمیان عملی رابطے کی ضرورت ہے۔
رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کی پائیدار ترقی بھی اسی وقت ممکن ہوگی جب جائیداد کی قیمت کے ساتھ رہائشی معیار بھی بڑھے۔ شہر کی اصل قدر صرف بلند عمارتوں، مہنگے پلاٹوں اور نئے منصوبوں سے نہیں بنتی، بلکہ پانی، سڑک، ٹرانسپورٹ، سلامتی اور بہتر شہری انتظام سے بنتی ہے۔
جب تک کراچی میں ان بنیادی مسائل کا حل نہیں نکالا جاتا، عالمی درجہ بندی میں اس کی کمزور پوزیشن کوئی انہونی بات نہیں ہوگی۔ یہ دہائیوں سے جاری منصوبہ بندی کی کمی، انتظامی غفلت اور بنیادی ڈھانچے میں ناکافی سرمایہ کاری کا منطقی نتیجہ رہے گی۔
پنجاب کے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز بنانے کا منصوبہ: دیہی انفراسٹرکچر، بنیادی سہولتوں اور مقامی ترقی کا نیا حکومتی ماڈل

▫️ محمد فیصل سلہریا

پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کے پائلٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی یومِ رہائش : دنیا میں تین ارب افراد بنیادی رہائشی سہولت سے محروم کیوں؟

عالمی یومِ رہائش 5 اکتوبر 2026 ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب دنیا کے ایک بڑے حصے کیلئے محفوظ، مناسب اور قابل استطاعت گھر اب بھی بنیادی ضرورت کے بجائے ایک مشکل خواب بنا ہوا ہے۔

پاناما پیپرز کے انکشاف کو 10 سال مکمل، آف شور رازداری کا بنیادی ڈھانچہ برقرار

پاناما پیپرز کے تاریخی انکشافات کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ایک دہائی گزرنے کے باوجود دنیا میں مالیاتی رازداری، گمنام ملکیت اور پیچیدہ آف شور کمپنیوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔

نئے صوبے یا بااختیار بلدیاتی نظام؟ پاکستان کو نیا نقشہ بنانے سے پہلے حکمرانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا

▫️محمد فیصل سلہریا

محمد فیصل سلہریاچھوٹے صوبے انتظامی فاصلے کم کر سکتے ہیں، لیکن سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہوئے تو نئے صوبے عوام کے قریب حکومت لانے کے بجائے اختیارات کے مزید مراکز پیدا کر سکتے ہیںپاکستان میں حکمرانی کا بحران اب...

عالمی بینک نے پاکستان کے بیراج منصوبے کی درجہ بندی انتظامی کمزوریوں کے باعث کم کر دی

سندھ کے دو اہم بیراجوں گڈو اور سکھر کی بحالی اور جدید کاری کے لیے جاری 314.93 ملین ڈالر کے سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نمایاں پیش رفت کے باوجود عالمی بینک نے منصوبے کے ترقیاتی مقصد اور عملدرآمد کی مجموعی پیش رف...

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کے مؤقف کی قانونی توثیق اور بھارت کیلئے بڑھتے سوالات

▫️محمدفیصل سلہریا

ہیگ میں مستقل عدالتِ ثالثی کے فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت، پانی کے حقوق اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں اہم وضاحت فراہم کردی۔

سستی اور دستیاب ہائیڈل بجلی کے ہوتے ہم تھرمل بجلی کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

سولر انقلاب، شمسی توانائی مجموعی پیداوار کا 27 فیصد، انفراسٹرکچر کا روایتی ماڈل تبدیل

پنجاب کے غیر فعال سرکاری اثاثے: کم استعمال ہونیوالی عمارتوں کو عوامی سرمایہ اور معاشی وسائل میں بدلنے کا امتحان

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں