ری نیوز پر واپس جائیں

ریئل اسٹیٹ تجزیے

27 news articles

اوورسیز پاکستانیوں کا رئیل سٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری رجحان دوبارہ بڑھنے لگا

▫️ترسیلاتِ زر اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے رقوم میں اضافے سے پراپرٹی مارکیٹ کے لیے مثبت اشارے سامنے آنے لگے

لاہور | محمد فیصل سلہریا ری نیوز پاکستان
اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کے رئیل سٹیٹ سیکٹر میں کم و بیش تین برس کی مندی کے بعد سرمایہ کاری کا رجحان دوبارہ بڑھتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، تاہم یہ اضافہ ابھی محتاط نوعیت کا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی پراپرٹی مارکیٹ میں دلچسپی تو ظاہر کر رہے ہیں، مگر فراڈ، غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں، قبضے، ٹیکسز اور منصوبوں کی بروقت تکمیل سے متعلق خدشات کے باعث مکمل تیزی واپس نہیں آ سکی۔
پاکستان میں اوورسیز پاکستانیوں کی رئیل سٹیٹ سرمایہ کاری سے متعلق کوئی الگ سرکاری ماہانہ ڈیٹا باقاعدگی سے جاری نہیں کیا جاتا، اس لیے اس سرمایہ کاری کو براہِ راست فیصد میں ناپنا مشکل ہے۔ تاہم ترسیلاتِ زر، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ، حکومتی ٹیکس ریلیف اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے پراپرٹی سہولتوں کو دیکھا جائے تو مالی سال 25-2024 میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کی گنجائش اور دلچسپی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2026 میں اوورسیز پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 4.251 ارب ڈالر رہیں، جو ماہانہ بنیاد پر 20.2 فیصد اور سالانہ بنیاد پر 15.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ جولائی تا مئی مالی سال 26-2025 کے دوران مجموعی ترسیلات 38.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق ترسیلاتِ زر میں اضافہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کے لیے مثبت اشارہ ہے، کیونکہ اوورسیز پاکستانیوں کی بچت کا بڑا حصہ عموماً پلاٹس، گھروں اور کمرشل پراپرٹی میں لگایا جاتا ہے۔
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے بھی اوورسیز سرمایہ کاری میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ اپریل 2026 میں آر ڈی اے ان فلوز 321 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچے، جبکہ مجموعی ان فلوز 12.747 ارب ڈالر ہو گئے۔ اسی طرح رواں مالی سال میں آر ڈی اے ان فلوز 2.184 ارب ڈالر رہے، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 1.925 ارب ڈالر سے زیادہ ہیں۔
سٹیٹ بینک کے روشن اپنا گھر پروگرام کے تحت غیر مقیم پاکستانی ڈیجیٹل طریقے سے پاکستان میں گھر خریدنے، تعمیر کرنے یا اس کی تزئین و مرمت کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔ آر ڈی اے کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری کو بیرون ملک واپس منتقل کرنے کی سہولت بھی موجود ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے رئیل سٹیٹ میں سرمایہ کاری کا رسمی راستہ فعال ہے۔
دوسری جانب حکومت نے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں پراپرٹی ٹیکسز اور ٹرانزیکشن لاگت کم کرنے کے اقدامات کو اوورسیز سرمایہ کاری کے لیے اہم قرار دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ودہولڈنگ ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس اور پراپرٹی ویلیوز میں کمی جیسے اقدامات کا مقصد خریداروں، فروخت کنندگان اور خاص طور پر بیرون ملک پاکستانیوں کو رئیل سٹیٹ مارکیٹ کی طرف واپس لانا ہے۔
تاہم رکاوٹیں اب بھی موجود ہیں۔ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن بھی اس بات کا اعتراف کر چکی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی رئیل سٹیٹ میں زیادہ منافع کی وجہ سے دلچسپی رکھتے ہیں، مگر کئی افراد فراڈ اور ڈویلپرز کی جانب سے منصوبوں کی عدم تکمیل کے باعث نقصان اٹھا چکے ہیں۔ اسی لیے ایسی ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانچ پڑتال پر غور کیا جا رہا ہے جن کے پاس این او سی اور مطلوبہ زمین موجود ہو۔
رئیل سٹیٹ ماہرین کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری میں اضافہ اعتماد، قانونی تحفظ اور منظور شدہ منصوبوں سے مشروط ہے۔ اگر حکومت شفاف ڈیجیٹل ریکارڈ، این او سی کی آن لائن تصدیق، قبضہ تحفظ اور منصوبوں کی بروقت ڈلیوری کو یقینی بنائے تو آنے والے مہینوں میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری مزید بڑھ سکتی ہے۔
پنجاب کے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز بنانے کا منصوبہ: دیہی انفراسٹرکچر، بنیادی سہولتوں اور مقامی ترقی کا نیا حکومتی ماڈل

▫️ محمد فیصل سلہریا

پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کے پائلٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی یومِ رہائش : دنیا میں تین ارب افراد بنیادی رہائشی سہولت سے محروم کیوں؟

عالمی یومِ رہائش 5 اکتوبر 2026 ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب دنیا کے ایک بڑے حصے کیلئے محفوظ، مناسب اور قابل استطاعت گھر اب بھی بنیادی ضرورت کے بجائے ایک مشکل خواب بنا ہوا ہے۔

پاناما پیپرز کے انکشاف کو 10 سال مکمل، آف شور رازداری کا بنیادی ڈھانچہ برقرار

پاناما پیپرز کے تاریخی انکشافات کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ایک دہائی گزرنے کے باوجود دنیا میں مالیاتی رازداری، گمنام ملکیت اور پیچیدہ آف شور کمپنیوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔

نئے صوبے یا بااختیار بلدیاتی نظام؟ پاکستان کو نیا نقشہ بنانے سے پہلے حکمرانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا

▫️محمد فیصل سلہریا

محمد فیصل سلہریاچھوٹے صوبے انتظامی فاصلے کم کر سکتے ہیں، لیکن سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہوئے تو نئے صوبے عوام کے قریب حکومت لانے کے بجائے اختیارات کے مزید مراکز پیدا کر سکتے ہیںپاکستان میں حکمرانی کا بحران اب...

عالمی بینک نے پاکستان کے بیراج منصوبے کی درجہ بندی انتظامی کمزوریوں کے باعث کم کر دی

سندھ کے دو اہم بیراجوں گڈو اور سکھر کی بحالی اور جدید کاری کے لیے جاری 314.93 ملین ڈالر کے سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نمایاں پیش رفت کے باوجود عالمی بینک نے منصوبے کے ترقیاتی مقصد اور عملدرآمد کی مجموعی پیش رف...

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کے مؤقف کی قانونی توثیق اور بھارت کیلئے بڑھتے سوالات

▫️محمدفیصل سلہریا

ہیگ میں مستقل عدالتِ ثالثی کے فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت، پانی کے حقوق اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں اہم وضاحت فراہم کردی۔

سستی اور دستیاب ہائیڈل بجلی کے ہوتے ہم تھرمل بجلی کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

سولر انقلاب، شمسی توانائی مجموعی پیداوار کا 27 فیصد، انفراسٹرکچر کا روایتی ماڈل تبدیل

پنجاب کے غیر فعال سرکاری اثاثے: کم استعمال ہونیوالی عمارتوں کو عوامی سرمایہ اور معاشی وسائل میں بدلنے کا امتحان

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں