ری نیوز پر واپس جائیں

ریئل اسٹیٹ تجزیے

27 news articles

پٹواری رجسٹر سے ڈیجیٹل اراضی ریکارڈ تک: زرعی زمین کے نظام کو سمجھنا کیوں ضروری ہے؟

▫️خسرہ، کھاتہ، کھتونی، جمع بندی، فرد اور شجرہ زمین کی ملکیت، قبضے، کاشت اور حد بندی کو سمجھنے کے بنیادی ریکارڈ ہیں

لاہور | ری نیوز پاکستان
زرعی زمین کا ریکارڈ صرف مالک کا نام لکھ دینے کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل انتظامی اور قانونی نظام ہے۔ اس نظام میں زمین کی جغرافیائی شناخت، رقبہ، حصہ داری، فصل، قبضہ، انتقال اور نقشہ ایک دوسرے سے باہم منسلک ہوتے ہیں۔ پاکستان میں، خصوصاً پنجاب کے دیہی علاقوں میں، یہ ریکارڈ روایتی طور پر پٹواری کے ذریعے محفوظ کیا جاتا رہا ہے، جبکہ اب اسے بتدریج کمپیوٹرائزڈ اور جی آئی ایس سے مربوط کیا جا رہا ہے۔
قانونی طور پر ہر موضع یا ریونیو اسٹیٹ کے لیے ریکارڈ آف رائٹس تیار کیا جاتا ہے۔ اس میں زمین کے مالکان، کرایہ داروں یا کاشت کاروں کے حقوق، ان کے حصے، واجبات اور موضع کا نقشہ شامل ہوتا ہے۔ زمین کے ریکارڈ کو سمجھنے کے لیے چند اصطلاحات جاننا ضروری ہیں۔ موضع اس گاؤں یا ریونیو علاقے کو کہتے ہیں جس کے نام پر زمین کا سرکاری ریکارڈ رکھا جاتا ہے، جبکہ حد بست نمبر اس موضع کی سرکاری شناخت ہوتا ہے۔ ہر زرعی قطعہ عموماً ایک خسرہ نمبر رکھتا ہے۔ خسرہ نمبر کو زمین کا شناختی نمبر سمجھا جا سکتا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ مخصوص کھیت یا ٹکڑا نقشے میں کہاں واقع ہے۔
ایک ہی مالک یا شریک مالکان کے پاس مختلف خسرہ نمبروں پر مشتمل زمین ہو سکتی ہے۔ ایسی ملکیت کو ریونیو ریکارڈ میں عموماً کھاتہ یا کھیوٹ کے ذریعے ظاہر کیا جاتا ہے۔ کھاتے میں مالک کا نام، حصہ اور اس کے زیرِ ملکیت خسرہ نمبر درج ہوتے ہیں۔ اگر زمین پر مالک کے بجائے کوئی اور شخص بطور مزارع یا کرایہ دار کاشت کر رہا ہو تو اس کا اندراج کھتونی میں آ سکتا ہے۔ یوں کھاتہ ملکیت کی تفصیل دیتا ہے، جبکہ کھتونی عموماً کاشت یا قبضے سے متعلق معلومات ظاہر کرتی ہے۔
خسرہ گرداوری اس ریکارڈ کو کہتے ہیں جس میں پٹواری کھیت کے معائنے کی بنیاد پر فصل، زیرِ کاشت رقبہ اور عملی کاشت کار کی تفصیل درج کرتا ہے۔ یہ زمین کی ملکیت کا حتمی ثبوت نہیں بلکہ زمین کے استعمال اور کاشت کی صورتحال کا سرکاری ریکارڈ ہوتا ہے۔
جمعبندی موضع کے حقِ ملکیت کا جامع ریکارڈ ہے۔ اس میں مالک کا نام، اس کا حصہ، خسرہ نمبر، زمین کا رقبہ، کاشت کار، قسمِ زمین اور بعض ریونیو واجبات شامل ہو سکتے ہیں۔ جب کسی فرد کو اپنی زمین کا سرکاری ثبوت درکار ہو تو وہ جمعبندی سے نکلنے والی مصدقہ نقل، یعنی فرد حاصل کرتا ہے۔ فرد میں کسی مخصوص مالک، کھاتے یا خسرہ نمبر کی موجودہ انٹری درج ہوتی ہے۔
زمین کو کاغذی ریکارڈ سے زمینی مقام تک ملانے کے لیے شجرہ یا لٹھا استعمال ہوتا ہے۔ یہ موضع کا نقشہ ہوتا ہے، جس میں خسرہ نمبر اور زمین کے ٹکڑوں کی پوزیشن دکھائی جاتی ہے۔ یہی نقشہ حد بندی، تقسیم اور تنازعات میں انتہائی اہم ہو جاتا ہے۔
پٹواری کے رجسٹر میں تبدیلی کا عمل بھی باقاعدہ طریقہ کار کے تحت ہوتا ہے۔ اگر زمین خریدی جائے، وراثت میں ملے، ہبہ کی جائے، رہن رکھی جائے یا عدالت کی طرف سے کوئی حکم آئے تو اس کی اطلاع پہلے ریونیو ریکارڈ میں دی جاتی ہے۔ یہ ابتدائی اطلاع روزنامچہ واقعاتی میں درج کی جاتی ہے، جو روزانہ کے اہم ریونیو واقعات کی ڈائری ہوتی ہے۔
اس کے بعد انتقال درج کیا جاتا ہے۔ انتقال دراصل اس تبدیلی کا ریونیو ریکارڈ میں اندراج ہے، مثلاً کسی شخص کے انتقال کے بعد وارثوں کے نام زمین منتقل کرنا یا فروخت کے بعد خریدار کا نام درج کرنا۔ فریقین، دستاویزات اور حق کے دعوے کی جانچ کے بعد متعلقہ ریونیو افسر انتقال کی منظوری دیتا ہے۔ منظور شدہ انتقال کے بعد تبدیلی آئندہ جمعبندی اور فرد میں شامل ہو جاتی ہے۔
یہاں ایک بنیادی قانونی نکتہ سمجھنا ضروری ہے: انتقال یا فرد اہم سرکاری ریکارڈ ہیں، مگر انتقال بذاتِ خود ملکیت پیدا نہیں کرتا۔ متنازع صورت میں رجسٹری، بیع نامہ، وراثتی دستاویزات، ہبہ، عدالتی حکم اور دیگر شواہد بھی دیکھے جاتے ہیں۔ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کے مطابق محض ریونیو انٹری ہے، خودکار طور پر ٹائٹل دستاویز نہیں۔
روایتی نظام میں پٹواری اپنے حلقے کے موضع جات کا ریکارڈ، جمعبندی، خسرہ گرداوری، انتقال رجسٹر، روزنامچہ اور شجرہ کی شکل میں محفوظ رکھتا تھا۔ اس کے ساتھ تحصیل اور ضلعی سطح پر ریکارڈ روم بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس نظام کی بڑی خوبی یہ تھی کہ مقامی سطح پر فصل، قبضہ اور زمینی حالات کا مسلسل اندراج ممکن رہتا تھا، تاہم دستی ریکارڈ میں تاخیر، غلطی، ریکارڈ تک محدود رسائی اور ردوبدل کے خدشات بھی موجود رہتے تھے۔
اسی لیے پنجاب میں اراضی ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کی گئی۔ پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی کے تحت اراضی ریکارڈ سنٹرز میں فرد کے اجرا، ملکیت کی تصدیق اور بعض انتقالات کی خدمات ون ونڈو نظام کے ذریعے دی جا رہی ہیں۔ ادارے کے مطابق مقصد دستی نظام پر انحصار کم کرنا اور ریکارڈ کو زیادہ شفاف، مرکزی اور جی آئی ایس سے منسلک بنانا ہے۔ تاہم ڈیجیٹل ریکارڈ کے باوجود پرانے نقشوں، مشترکہ کھاتوں، زمینی حد بندی اور قبضے کے تنازعات کا مسئلہ ختم نہیں ہوتا۔ مثال کے طور پر مشترکہ کھاتے میں کسی شریک کا حصہ درج تو ہو سکتا ہے، لیکن زمین کا مخصوص ٹکڑا اس وقت تک الگ نہیں سمجھا جاتا جب تک باقاعدہ تقسیم، پیمائش اور نقشہ بندی نہ ہو جائے۔
دوسرے ممالک نے اس نظام کو مختلف طریقوں سے جدید بنایا ہے۔ بھارت کا نظام پاکستان سے تاریخی طور پر بہت ملتا جلتا ہے، جہاں ریکارڈ آف رائٹس، خسرہ اور کھتونی جیسے تصورات رائج ہیں۔ اب متعدد ریاستوں میں حقِ ملکیت ریکارڈ کو ڈیجیٹل کیڈسٹرل نقشوں سے جوڑا جا رہا ہے تاکہ انتقال یا تقسیم کے بعد نقشہ بھی بروقت اپ ڈیٹ ہو۔
انگلینڈ اور ویلز میں زمین کا مرکزی ریکارڈ ٹائٹل رجسٹر اور ٹائٹل پلان کی صورت میں رکھا جاتا ہے۔ ٹائٹل رجسٹر میں قانونی مالک، رہن، حقِ گزر اور دیگر قانونی پابندیاں درج ہوتی ہیں، جبکہ ٹائٹل پلان زمین کی عمومی حدود دکھاتا ہے۔ وہاں ملکیت اور قانونی بوجھ ایک مرکزی رجسٹری میں نسبتاً واضح انداز سے مل جاتے ہیں۔
نیوزی لینڈ نے 2002 سے اپنی زمینوں کے ٹائٹل، سروے پلان اور لین دین کو الیکٹرانک نظام میں محفوظ کر رکھا ہے۔ وہاں زمین کی قانونی حدود درست سروے پلان سے منسلک ہوتی ہیں، اور تقسیم کے بعد نئے ٹائٹل جاری کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کے لیے مؤثر نظام وہ ہوگا جس میں رجسٹری، انتقال، فرد، خسرہ نمبر، شجرہ، عدالتی حکم، رہن اور جی آئی ایس نقشہ ایک ہی مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں۔ ہر انتقال کے ساتھ نقشہ اور رقبہ بھی فوری طور پر اپ ڈیٹ ہو، اور شہری کو قابلِ تصدیق تاریخی ریکارڈ تک رسائی ملے تو زمین کے تنازعات اور جعل سازی میں نمایاں کمی آ سکتی ہے۔
آخر میں زرعی زمین خریدنے یا وراثت تقسیم کرنے سے پہلے صرف فرد پر اعتماد نہ کیا جائے۔ تازہ فرد، جمعبندی، خسرہ نمبر، شجرہ، انتقال، رجسٹری، قبضہ، ممکنہ رہن اور مشترکہ ملکیت کی حیثیت سب کی جانچ ضروری ہے۔
پنجاب کے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز بنانے کا منصوبہ: دیہی انفراسٹرکچر، بنیادی سہولتوں اور مقامی ترقی کا نیا حکومتی ماڈل

▫️ محمد فیصل سلہریا

پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کے پائلٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی یومِ رہائش : دنیا میں تین ارب افراد بنیادی رہائشی سہولت سے محروم کیوں؟

عالمی یومِ رہائش 5 اکتوبر 2026 ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب دنیا کے ایک بڑے حصے کیلئے محفوظ، مناسب اور قابل استطاعت گھر اب بھی بنیادی ضرورت کے بجائے ایک مشکل خواب بنا ہوا ہے۔

پاناما پیپرز کے انکشاف کو 10 سال مکمل، آف شور رازداری کا بنیادی ڈھانچہ برقرار

پاناما پیپرز کے تاریخی انکشافات کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ایک دہائی گزرنے کے باوجود دنیا میں مالیاتی رازداری، گمنام ملکیت اور پیچیدہ آف شور کمپنیوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔

نئے صوبے یا بااختیار بلدیاتی نظام؟ پاکستان کو نیا نقشہ بنانے سے پہلے حکمرانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا

▫️محمد فیصل سلہریا

محمد فیصل سلہریاچھوٹے صوبے انتظامی فاصلے کم کر سکتے ہیں، لیکن سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہوئے تو نئے صوبے عوام کے قریب حکومت لانے کے بجائے اختیارات کے مزید مراکز پیدا کر سکتے ہیںپاکستان میں حکمرانی کا بحران اب...

عالمی بینک نے پاکستان کے بیراج منصوبے کی درجہ بندی انتظامی کمزوریوں کے باعث کم کر دی

سندھ کے دو اہم بیراجوں گڈو اور سکھر کی بحالی اور جدید کاری کے لیے جاری 314.93 ملین ڈالر کے سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نمایاں پیش رفت کے باوجود عالمی بینک نے منصوبے کے ترقیاتی مقصد اور عملدرآمد کی مجموعی پیش رف...

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کے مؤقف کی قانونی توثیق اور بھارت کیلئے بڑھتے سوالات

▫️محمدفیصل سلہریا

ہیگ میں مستقل عدالتِ ثالثی کے فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت، پانی کے حقوق اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں اہم وضاحت فراہم کردی۔

سستی اور دستیاب ہائیڈل بجلی کے ہوتے ہم تھرمل بجلی کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

سولر انقلاب، شمسی توانائی مجموعی پیداوار کا 27 فیصد، انفراسٹرکچر کا روایتی ماڈل تبدیل

پنجاب کے غیر فعال سرکاری اثاثے: کم استعمال ہونیوالی عمارتوں کو عوامی سرمایہ اور معاشی وسائل میں بدلنے کا امتحان

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں