ری نیوز پر واپس جائیں

ریئل اسٹیٹ تجزیے

27 news articles

ٹیکسلا کا تاریخی ورثہ محفوظ کیا جائے، دوبارہ تخلیق نہیں : یونیسکو کا انتباہ

▫️محمد فیصل سلہریا

ٹیکسلا کے عالمی ثقافتی ورثہ کمپلیکس میں شامل موہرا مرادو اور سرکپ پر حالیہ کام نے ایک بنیادی سوال کھڑا کردیا ہے: کیا آثارِ قدیمہ کو محفوظ کرنے کے نام پر ان کی اصل شکل میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، یا تحفظ کا مقصد صرف آ ثار قدیمہ کو آئندہ نسلوں کے لیے بچا کر رکھنا ہے جو صدیوں کے بعد اپنی حقیقی حالت میں باقی رہ گیا ہے؟
یہ تنازع محض ایک سرکاری محکمے اور بین الاقوامی ادارے کے درمیان اختلاف نہیں۔ اس کا تعلق پاکستان کے تاریخی مقامات کے انتظام، شہری منصوبہ بندی، زمین کے استعمال اور ثقافتی اثاثوں کے ساتھ ہمارے مجموعی رویے سے ہے۔
ٹیکسلا کو 1980 میں عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ کسی ایک عمارت یا کھنڈر کا نام نہیں بلکہ 18 الگ آثارِ قدیمہ کے مقامات پر مشتمل ایک وسیع سلسلہ ہے۔ سرکپ اس خطے میں شہری آبادی کے ارتقا، جبکہ موہرا مرادو بدھ خانقاہی تہذیب کی غیر معمولی تاریخی شہادت پیش کرتا ہے۔ یونیسکو خود ٹیکسلا کو ایشیا کے اہم ترین آثارِ قدیمہ کے مقامات میں شمار کرتا ہے۔
حالیہ تنازع ان اطلاعات کے بعد سامنے آیا کہ بعض مقامات پر قدیم پتھروں سے بنی دیواروں کی جگہ نئی چنائی کی گئی یا محفوظ رہ جانے والی دیواروں کی اونچائی بڑھائی گئی۔ ذرائع کے حوالے سے شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق یونیسکو نے ایسی تبدیلیوں کو اصل تاریخی ساخت اور سالمیت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے انہیں واپس لینے اور مکمل دستاویزی ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ بھی خبردار کیا گیا ہے کہ مناسب اصلاحی اقدامات نہ ہونے پر ٹیکسلا کو خطرے سے دوچار عالمی ورثے کی فہرست میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب محکمہ آثارِ قدیمہ پنجاب اس کام کو دوبارہ تعمیر قرار دینے سے اتفاق نہیں کرتا۔ محکمے کا مؤقف ہے کہ کی گئی نئی تبدیلیوں کا مقصد کمزور اور موسمی اثرات سے متاثر ہونے والے سٹرکچرز کو سہارا دینا، مزید شکست و ریخت روکنا اور اصل آثار کو محفوظ رکھنا ہے۔ محکمے کے مطابق قومی اور بین الاقوامی ماہرین کے حالیہ دورے کے دوران تحفظاتی کام کی فنی بنیاد بھی واضح کی گئی۔ اس وضاحت کو سنے اور پرکھے بغیر یک طرفہ نتیجہ اخذ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔
تاہم آثارِ قدیمہ کے تحفظ میں نیک نیتی کافی نہیں ہوتی۔ استعمال ہونے والے مواد، تعمیراتی طریقے اور ہر مداخلت کی ضرورت کو سائنسی اور دستاویزی شواہد سے ثابت کرنا پڑتا ہے۔
یونیسکو کے رہنما اصول واضح کرتے ہیں کہ آثارِ قدیمہ یا تاریخی عمارات کی دوبارہ تعمیر صرف غیر معمولی حالات میں قابلِ قبول ہوسکتی ہے۔ ایسی تعمیر مکمل اور تفصیلی دستاویزات پر مبنی ہونی چاہیے اور اس میں اندازوں یا قیاس آرائی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔ تاریخی ورثے کی صداقت کا تعلق صرف اس کی ظاہری صورت سے نہیں بلکہ اس کے اصل مواد، ساخت، تعمیراتی تکنیک، محل وقوع اور تاریخی ماحول سے بھی ہوتا ہے۔
اسی لیے کھنڈرات کو زیادہ مکمل، اونچا یا بصری طور پر خوب صورت دکھانا تحفظ کا درست معیار نہیں۔ کسی قدیم دیوار کا نامکمل ہونا بھی اس کی تاریخ کا حصہ ہوسکتا ہے۔ نئی چنائی سے اسے مکمل کرنا بظاہر جگہ کو بہتر بنا سکتا ہے، لیکن اگر اس سے اصل اور نئے مواد کے درمیان فرق، قدیم تعمیر کی حدود یا تاریخی شہادت دھندلا جائے تو یہ خوب صورتی تحفظ کی قیمت پر حاصل ہوتی ہے۔
یہ حقیقت بھی نظر انداز نہیں کی جاسکتی کہ کھلی فضا میں موجود ٹیکسلا کے آثار موسمی شدت، نباتات، زلزلوں، شہری پھیلاؤ، صنعتی سرگرمیوں، کان کنی اور غیر قانونی کھدائی جیسے خطرات کا سامنا کرتے ہیں۔ اس لیے کچھ مقامات پر فنی مداخلت ناگزیر ہوسکتی ہے۔ اصل سوال مداخلت کی موجودگی نہیں، بلکہ اس کی نوعیت، مقدار، مواد، دستاویزات اور قابلِ واپسی ہونے کا ہے۔
حکومت اور متعلقہ محکموں کے لیے بہترین راستہ مکمل شفافیت ہے۔ تحفظاتی منصوبے، ورثے پر اثرات کے جائزے، تعمیر سے پہلے اور بعد کی تصاویر، مجوزہ نقشے، استعمال شدہ مواد کی تجربہ گاہی رپورٹیں، نئے اور قدیم مواد کی مطابقت کی سٹڈیز اور آثارِ قدیمہ سے متعلق تحقیقی ریکارڈ عوام اور آزاد ماہرین کے سامنے پیش کیے جانے چاہئیں۔ اطلاعات کے مطابق یونیسکو نے بھی یہی دستاویزات طلب کی ہیں۔
اس جائزے کے لیے آثارِ قدیمہ، فنِ تعمیر، تعمیراتی انجینئرنگ، ارضیات، کیمیا، شہری منصوبہ بندی اور ورثہ کے قوانین کے ماہرین پر مشتمل آزاد کمیٹی قائم ہونی چاہیے۔ کمیٹی کو یہ طے کرنا چاہیے کہ کون سا کام ضروری تحفظ تھا، کہاں ضرورت سے زیادہ مداخلت ہوئی اور کون سے اضافے اصل ڈھانچے کو نقصان پہنچائے بغیر واپس لیے جاسکتے ہیں۔
ٹیکسلا میں یہ پہلا تنازع نہیں۔ 1998 میں بھیر ٹیلے کے اندر کھیل کا میدان تعمیر کرنے کی کوشش نے بھی عالمی ورثے کی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔ یونیسکو کے بعد کے جائزے نے اس فیصلے کو ایک سنگین غلطی قرار دیتے ہوئے پورے ٹیکسلا کے لیے اثرات کے جائزے، واضح حفاظتی حدود اور جامع انتظامی منصوبے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔
تقریباً تین دہائیاں گزرنے کے باوجود اگر اسی نوعیت کے سوالات دوبارہ پیدا ہورہے ہیں تو مسئلہ صرف کسی ایک منصوبے یا افسر کا نہیں بلکہ ادارہ جاتی نظام کا ہے۔ عالمی اہمیت کے آثار پر کام شروع ہونے سے پہلے لازمی آزاد جائزہ، یونیسکو سے بروقت مشاورت، عوامی دستاویزات اور واضح منظوری کا طریقۂ کار ہونا چاہیے۔
ٹیکسلا کی قدر اس بات میں نہیں کہ اس کے کھنڈرات نئے، مکمل یا زیادہ دل کش دکھائی دیں۔ اس کی اصل اہمیت ان پتھروں، بنیادوں، راستوں اور دیواروں میں ہے جو مختلف تہذیبوں کے حقیقی شواہد کے طور پر باقی ہیں۔
حکومت کو اس معاملے کو قومی وقار کا مسئلہ بنا کر دفاعی رویہ اختیار کرنے کے بجائے قومی ذمہ داری کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ جہاں ناقابلِ تلافی تاریخی ورثہ داؤ پر لگا ہو، وہاں شفافیت، سائنسی تحفظ، کم سے کم مداخلت اور عالمی معیاروں کی پابندی کو سیاحت، خوب صورتی یا فوری ترقیاتی اہداف پر فوقیت حاصل ہونی چاہیے۔
پنجاب کے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز بنانے کا منصوبہ: دیہی انفراسٹرکچر، بنیادی سہولتوں اور مقامی ترقی کا نیا حکومتی ماڈل

▫️ محمد فیصل سلہریا

پنجاب حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مقامی سطح پر ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کیلئے 120 دیہات کو ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کے پائلٹ پروگرام کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی یومِ رہائش : دنیا میں تین ارب افراد بنیادی رہائشی سہولت سے محروم کیوں؟

عالمی یومِ رہائش 5 اکتوبر 2026 ایسے وقت میں منایا گیا ہے جب دنیا کے ایک بڑے حصے کیلئے محفوظ، مناسب اور قابل استطاعت گھر اب بھی بنیادی ضرورت کے بجائے ایک مشکل خواب بنا ہوا ہے۔

پاناما پیپرز کے انکشاف کو 10 سال مکمل، آف شور رازداری کا بنیادی ڈھانچہ برقرار

پاناما پیپرز کے تاریخی انکشافات کو دس سال مکمل ہو گئے ہیں، لیکن ایک دہائی گزرنے کے باوجود دنیا میں مالیاتی رازداری، گمنام ملکیت اور پیچیدہ آف شور کمپنیوں کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔

نئے صوبے یا بااختیار بلدیاتی نظام؟ پاکستان کو نیا نقشہ بنانے سے پہلے حکمرانی کا مسئلہ حل کرنا ہوگا

محمد فیصل سلہریاچھوٹے صوبے انتظامی فاصلے کم کر سکتے ہیں، لیکن سیاسی، مالی اور انتظامی اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہ ہوئے تو نئے صوبے عوام کے قریب حکومت لانے کے بجائے اختیارات کے مزید مراکز پیدا کر سکتے ہیںپاکستان میں حکمرانی کا بحران اب...

عالمی بینک نے پاکستان کے بیراج منصوبے کی درجہ بندی انتظامی کمزوریوں کے باعث کم کر دی

سندھ کے دو اہم بیراجوں گڈو اور سکھر کی بحالی اور جدید کاری کے لیے جاری 314.93 ملین ڈالر کے سندھ بیراجز امپروومنٹ پروجیکٹ میں تعمیراتی سرگرمیوں کی نمایاں پیش رفت کے باوجود عالمی بینک نے منصوبے کے ترقیاتی مقصد اور عملدرآمد کی مجموعی پیش رف...

سندھ طاس معاہدہ: پاکستان کے مؤقف کی قانونی توثیق اور بھارت کیلئے بڑھتے سوالات

▫️محمدفیصل سلہریا

ہیگ میں مستقل عدالتِ ثالثی کے فیصلے نے سندھ طاس معاہدے کی قانونی حیثیت، پانی کے حقوق اور یکطرفہ اقدامات کے بارے میں اہم وضاحت فراہم کردی۔

سستی اور دستیاب ہائیڈل بجلی کے ہوتے ہم تھرمل بجلی کو ترجیح کیوں دیتے ہیں؟

سولر انقلاب، شمسی توانائی مجموعی پیداوار کا 27 فیصد، انفراسٹرکچر کا روایتی ماڈل تبدیل

پنجاب کے غیر فعال سرکاری اثاثے: کم استعمال ہونیوالی عمارتوں کو عوامی سرمایہ اور معاشی وسائل میں بدلنے کا امتحان

مزید خبریں

National Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

City and District Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Global Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Corporate Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں

Social Real Estate News

تمام خبریں دیکھیں